ایک حیرت انگیز انکشاف

by Other Authors

Page 31 of 41

ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 31

یہ ہے کہ نری عقل روح کا وجود بھی یقینی طور پر نہیں بتلا سکتی۔چہ جائیکہ اس کی کیفیت اور تعلقات کا علم پیدا کر سکے۔فلاسفر تو روح کو ایک سبز لکڑی کی طرح مانتے ہیں اور وہ روح فی الخارج ان کے نزدیک کوئی چیز ہی نہیں۔یہ تفاسیر روح کے وجود اور اس کے تعلق وغیرہ کی چشمہ نبوت سے لی ہیں اور ترے عقل والے تو دعوی ہی نہیں کر سکتے اگر کہو کہ بعض فلاسفروں نے کچھ لکھا ہے تو یاد رکھو کہ انہوں نے منقولی طور پر چشمہ نبوت سے کچھ لے کر کہا ہے۔پس جب یہ بات ثابت ہوگئی کہ روح کے متعلق علوم چشمہ نبوت سے ملتے ہیں تو یہ امرکہ ارواح کا قبور کے ساتھ تعلق ہوتا ہے، اسی چشم سے دیکھنا چاہیئے اور کشفی آنکھ نے بتلایا ہے کہ اس تو وہ خاک سے روح کا ایک تعلق ہوتا ہے اور السّلامُ عَلَیكُم یا اَهلَ الْقُبُورِ کہنے سے جواب ملتا ہے۔پیپس جو آدمی ان قومی سے کام سے جن سے کشف قبور ہو سکتا ہے وہ ان تعلقات کو دیکھ سکتا ہے۔ہم ایک بات مثال کے طور پر پیش کرتے ہیں کہ ایک نمک کی ڈلی اور ایک مصری کی ڈلی رکھی ہو۔اب عقل محض ان پر کیا فتوی دے سکے گی۔ہاں اگر ان کو چکھیں گے تو جدا گانہ مزوں سے معلوم ہو جاوے گا کہ یہ نمک ہے اور وہ مصری ہے لیکن اگر میں انسان ہی نہیں تو نمکین اور شیریں کا فیصلہ کوئی کیا کریگا یا اس سہارا کام صرف دلائل سے کبھی دنیا ہے۔آفتاب کے چڑھنے ہیں