ایک حیرت انگیز انکشاف — Page 9
آفتاب سے شروع ہوتا ہے۔دوسرا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے جبکہ تم بلا کے محل سے بہت نزدیک کئے جاتے ہو۔مثلاً جبکہ تم بذریعہ وارنٹ گرفتار ہو کر حاکم کے سامنے پیش ہوتے ہو۔یہ وہ وقت ہے کہ جب نعون سے خون خشک ہو جاتا ہے اور تسلی کا نور تم سے رخصت ہونے کو ہوتا ہے۔سو یہ حالت تمہاری اُس وقت سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب سے نور کم ہو جاتا ہے اور نظر اس پر جم سکتی ہے اور صریح نظر آتا ہے کہ اب اس کا غروب نزدیک ہے۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز عصر مقرر ہوئی۔تیسرا تغیر تم پر اس وقت آتا ہے جو اس بلا سے رہائی پانے کی بیتی امید منقطع ہو جاتی ہے۔مثلاً جیسے تمہارے نام فرد قرار داد جرم مکھی جاتی ہے اور مخالفانہ گواہ تمہاری ہلاکت کے لیے گزر جاتے ہیں۔یہ وہ وقت ہے کہ حسب تمہارے حواس خطا ہو جاتے ہیں اور تم اپنے نئیں ایک قیدی سمجھنے لگتے ہو سو یہ حالت اس وقت سے مشابہ ہے جبکہ آفتاب غروب ہو جاتا ہے اور تمام امیدیں دن کی روشنی کی ختم ہو جاتی ہیں۔اس روحانی حالت کے مقابل پر نماز مغرب مقرر ہے۔چوتھا تغیر اس وقت تم پر آتا ہے کہ جب بلا تم پر وارد ہی ہو جاتی ہے اور اس کی سخت تاریکی تم پر احاطہ کرلیتی ہے۔مثلاً جبکہ فرد قرار داد میریم اور