احمدیت کی امتیازی شان — Page 75
احمد صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک دل سے بڑھ کر اور کوئی عش عظیم نہیں دیکھتا۔حقیقی اسلام کی تصویر بن جانے کا حکم میرے قابل صدا احترام بزرگو ! احمدیت اس عدیم المثال تصور معراج کو پیش کر کے اپنے فرزندوں کو یہ حکم دیتی ہے کہ وہ صاحب المعراج خاتم المومنين، خاتم العارفین ، خاتم النبیین حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو دل میں جگہ دیں اور حضور کے لائے ہوئے اصل اور حقیقی اسلام کی چلتی پھرتی تصویر بن جائیں۔چنانچہ حضرت بانی جماعت احمدیہ کا ارشاد مبارک ہے :- چاہیے کہ اسلام کی ساری تصویر تمہار ہے وجود میں نمودار ہو اور تمہاری پیشانیوں میں اثر سمجھہ د نظر آوے اور خدا تعالیٰ کی بزرگی تم میں قائم ہو۔اگر قرآن اور حدیث کے مقابل پر ایک جهان عقلی دلائل کا دیکھو تو ہر گز اُس کو قبول نہ کرو از الدار بام حصہ دوم ص )