احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 59 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 59

محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔جماعت احمدیہ کی روح ایمانی اور قوت استقامت کو دیکھ کر غیرمسلم طاقتیں بھی حیرت زدہ ہیں۔چنانچہ ایک سکھ ایڈیٹر سردار دیوان سنگھ مفتون نے اخبار ریاست ۱۶ مارچ ۱۹۵۳ء میں لکھا تھا کہ :۔جو لوگ احمدیوں کے مذہبی کیر کیر اور ان کے بلند شعار سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ اگر دنیا کے تمام احمدی ہلاک ہو جائیں، ان کی تمام جائداد لوٹ لی جائے صرف ایک احمدی زندہ بیچے جائے اور اُس احمدی سے یہ کہا جائے کہ اگر تم بھی اپن مذہبی شعار تبدیل نہ کرو گے تو تمہارا بھی یہی حشر ہوگا تو یقیناً دنیا میں زندہ رہنے والا یہ واحد احمدی بھی پنے شعار کو نہیں چھوڑ سکتا مرنا اور تباہ ہونا قبول کرے گا یاں اخبار ریاست دہلی ۱۶ار مارچ ۶۱۹۵۳ عاشقوں کا شوق قربانی تو دیکھ خون کی اس اہ میں ارزانی تو دیکھ