احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 28 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 28

۲۸ یہ عقیدہ پیش کیا جا رہا ہے کہ قرآن میں بہت سی آیات منسوخ ہو چکی ہیں۔لبنان (اللہ تعالٰی اس کے مظلوم مسلمانوں کی حفاظت فرمائے ) کے ایک ڈاکٹر صبحی صالح نے اپنی کتاب علوم القرآن" میں اس پر مفصل بحث کی ہے اور لکھا ہے کہ قائلین نسخ نے یہاں تک مبالغہ سے کام لیا ہے کہ عام آیات کو بھی منسوخات کے زمرہ میں شامل کر لیا ہے۔ڈاکٹر بھی قائلین نسخ کی بعض منسوخ" آیات کا ذکر کرنے کے بعد فرماتے ہیں :- " اس میں شبہ نہیں کہ ایسی آیات کے نسخ کا تصور بھی بارگاہ ربانی میں گستاخی اور شور ادبی کا موجب ہے " ( علوم القرآن (اردو ص۔ناشر ، ملک برادرز کار خانه بازار فیصل آباد ۶۱۹۶۶ احباب کرام ! آپ حیران ہوں گے کہ ڈاکٹر صبی جنوں نے اس عقیدہ پر زبردست تنقید کی ہے نہ صرف خود بھی ناسخ و منسوخ کے پر جوش مبلغ ہیں بلکہ اس کتاب میں انہوں نے شکوہ فرمایا ہے کہ اگرچہ مفسرین نے بہت سی آیات بلا دلیل منسوخ قرار دے دیں مگر بعض اہل اسلام محققین نے جلد بازی سے کام لے کر نسخ کا بالکل ہی کیوں انکار کر دیا ہے ؟