احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 29 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 29

۲۹ " مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ " میں آیات قرآنی کے نسخ کا ذکر تک نہیں بلکہ موسوی شریعت کے منسوخ ہونے کا تذکرہ کیا گیا ہے؟ جس کے خلاف یہودی تیرہ سو سال سے محبتم احتجاج بنے ہوئے ہیں مگر ڈاکٹر صبحی صاحب کو سیخ قرآن اس درجہ محبوب ہے کہ انہوں نے محض شکوہ کرنے تک ہی اکتفا نہیں فرما یا یک نسخ فی القرآن کا انکار کرنے والوں کو مثیل یہود تک کہہ ڈالا ہے۔(علوم القرآن (اردو) صاح) غالباً وہ چاہتے ہیں کہ جب یہودی اپنی شریعت کی منسوخی پر ناراض ہیں تو مسلمانوں کو خود ہی کتاب اللہ کے منسوخ ہونے کا اعلان کر دینا چاہیے !! این چه بوالعجبی است ؟ دوم :- احمدیت نے اس نظریہ کو پیش کر کے بتائے تفسیر میں انقلاب عظیم بر پا کر دیا ہے کہ قرآن مجید خدا تعالیٰ کی فعلی کتاب ہے جس میں ایک خارق عادت اور محکم تر تیب کا حیرت انگیز نظام پایا جاتا ہے۔چنانچہ حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ فرماتے ہیں :۔اگر تمام قرآن اول سے آخر تک پڑھ جاؤ تو بجر چند مقامات کے جو بطور شاذو نادر کے ہیں باقی تمام