احمدیت کی امتیازی شان

by Other Authors

Page 25 of 81

احمدیت کی امتیازی شان — Page 25

۲۵ پڑھائی اور اُس وقت سے لے کر اس وقت تک مورد فاتحہ کے اس قدر مطالب مجھ پر کھلے ہیں کہ ان کی بعد ہی کوئی نہیں اور میرا دعویٰ ہے کہ کسی مذہب و ملت کا آدمی روحانی علوم میں سے کسی مضمون کے متعلق بھی جو کچھ اپنی ساری کتاب میں سے نکال سکتا ہے اُس سے بڑھ کر مضامین خدا تعالیٰ کے فضل سے میں صرف سورہ فاتحہ سے نکال سکتا ہوں “ (احمدیت کا پیغام مث ) ایمان بالكتب ایمانیات کا تیسرار کن کتب سماویہ میں جن میں قرآن مجید کو اصل حیثیت حاصل ہے کیونکہ دوسری کتابوں پر ایمان صرف اصولی طور پر ہے ورنہ وہ نہ موجود ہیں اور نہ اُن پر موجود شکل میں عمل کرتے کا حکم ہے۔نوع انسان کے لئے روئے زمین پر اب کوئی آسمانی کتاب نہیں مگر قرآن - بج قرآن کے آسمان کے نیچے اور کتاب نہیں جو بلا واسطہ قرآن ہمیں ہدایت دے سکے۔خدا تک پہنچنے کے تمام دروازے بند ہیں مگر ایک دروازہ جو قرآن نے تھولا ہے اور جیسا کہ حضرت بانی سلسلہ احمدیہ تحریر فرماتے ہیں :-