احمدیت کی امتیازی شان — Page 7
شیر خدا حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رض سے منقول ہے کہ : لِلّهِ عَن وَجَلٌ بِهَا كُنُوزَ لَيْسَتْ مِنْ ذَهَبٍ وَلَا فِضَّةٍ وَلكِنَّ بِهَا رِجَالَ مُؤمِنُونَ عَرَفوا اللهَ حَقٌّ مَعْرِفَتِهِ وَهُمْ أَنْصَارُ الْمَهْدِى علَيْهِ السَّلَامُ فِي أَخِرِ الزَّمَانِ " كفايت الطالب في مناقب على ابن ابي طالب ص۴۹۲۷۷۹۱ از الامام محمد بن يوسف شافعی المطبعة الحيدريه نجف ١٣٩٠ هـ ) الله عز و جل کے ہاں سونے چاندی کے علاوہ اور بھی خزانے ہیں اور وہ مرد مومن ہیں مین کو اللہ تعالیٰ کا حقیقی عرفان حاصل ہو گا اور وہ مہدی آخر الزمان علیہ السّلام کے انصار ہوں گے “ چنانچہ بانی سلسلہ احمدیہ فرماتے ہیں :- " ہم اس بات کے گواہ ہیں اور تمام دنیا کے سامنے اس شہادت کو ادا کرتے ہیں کہ ہم نے اس حقیقت کو جو خدا تک پہنچاتی ہے قرآن سے پایا۔ہم نے اُس خدا کی آواز شنی اور اُس کے پرزور بازو کے نشان دیکھے