احمدیت کا پیغام — Page 28
۲۸ میں بھی فلسطین میں بھی مصر میں بھی ، اٹلی میں بھی ، سوئٹزرلینڈ میں بھی، جرمنی میں بھی ، انگلینڈ میں بھی، یونائیٹیڈ سٹیٹس امریکہ میں بھی، انڈونیشیا، ملایا ،ایسٹ اور ویسٹ افریقہ، ایسے سینیا، ارجن ٹائن، غرض ہر ملک میں تھوڑی یا بہت جماعت موجود ہے لے اور ان ممالک کے اصلی شہریوں میں سے جماعت موجود ہے یہ نہیں کہ وہاں کے بعض ہندوستانی احمدی ہو گئے ہوں اور وہ ایسے مخلص لوگ ہیں کہ اپنی زندگیاں اسلام کی خدمت کے لئے قربان کر رہے ہیں۔ایک انگریز لیفٹینٹ اپنی زندگی وقف کر کے اس وقت مبلغ کے طور پر انگلستان میں کام کر رہا ہے۔باقاعدہ نمازی ہے،شراب وغیرہ کے قریب نہیں جاتا۔خود محنت مزدوری سے پیسے کما کر ٹریکٹ وغیرہ شائع کرتا ہے یا جلسے کرتا ہے۔ہم اسے گزارہ کے لئے اتنی قلیل رقم دیتے ہیں جس سے انگلستان کا ایک ٹچوہڑا بھی زیادہ کماتا ہے۔اسی طرح جرمنی کے ایک شخص نے زندگی وقف کی ہے، وہ بھی فوجی افسر ہے بڑی جد و جہد سے وہ جرمنی سے نکلنے میں کامیاب ہوا ہے۔ابھی اطلاع آئی ہے کہ وہ سوئٹزرلینڈ پہنچ گیا ہے اور وہاں ویزہ کا انتظار کر رہا ہے۔یہ نوجوان اسلام کی خدمت کا بے انتہاء جوش اپنے دل میں رکھتا ہے اور اس لئے پاکستان آرہا ہے کہ یہاں اسلام کی تعلیم پوری طرح حاصل کر کے کسی غیر ملک میں اسلام کی تبلیغ کرے۔جرمنی کا ایک اور نوجوان مصنف اور اس کی تعلیم یافتہ بیوی زندگی وقف کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں اور شاید عنقریب ہی وہ اس فیصلہ پر پہنچ کر پاکستان تعلیم اسلام کے لئے آجائیں گے۔اسی طرح ہالینڈ کا ایک نوجوان اسلام کے لئے اپنی زندگی وقف کرنے کا ارادہ کر یہ ۱۹۴۸ء کا مضمون ہے اس کے بعد کے عرصہ میں احمد یہ جماعت دُنیا کے مزید ممالک میں قائم ہو چکی ہے۔ناشر