احمدیت کا پیغام — Page 15
۱۵ تعالیٰ فرماتا ہے وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَى اے میری رحمت نے ہر چیز کا احاطہ کیا ہوا ہے اور پھر فرماتا ہے کہ فَأُتُهُ هَاوِيَةٌ 10 کافر اور دوزخ کی آپس کی نسبت ایسی ہی ہوگی جیسے عورت اور اس کے بچہ کی ہوتی ہے اور پھر فرماتا ہے وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ سے تمام جن و انس کو میں نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا ہے۔ان اور ایسی ہی بہت سی آیات کے ہوتے ہوئے ہم کیوں کر مان سکتے ہیں کہ خدا تعالیٰ کی رحمت آخر دوزخیوں کو نہیں ڈھانپ لے گی اور دوزخی جہنم کے رحم سے کبھی بھی خارج نہ ہوگا اور وہ بندے جن کو خدا تعالیٰ نے اپنا عبد بنانے کے لئے پیدا کیا تھا وہ دائمی طور پر شیطان کے عبد رہیں گے اور خد اتعالیٰ کے عبد نہیں بنیں گے اور خدا تعالیٰ کی محبت بھری آواز کبھی بھی اُن کو مخاطب کر کے یہ نہیں کہے گی کہ فَادْخُلِي فِي عِبَادِي وَادْخُلِي جَنَّتِي " آؤ میرے بندوں میں داخل ہو کر میری جنت میں داخل ہو جاؤ! احمدیوں کا احادیث پر ایمان بعض لوگ اس وہم میں مبتلا ہیں کہ احمدی حدیثوں کو نہیں مانتے اور بعض لوگ یہ الزام لگاتے ہیں کہ احمدی ائمہ فقہاء کو نہیں مانتے۔یہ دونوں باتیں غلط ہیں۔احمدیت تقلید اعراف: ۱۵۷ القارعة : ١٠ الدريت : ۵۷ الفجر :۳۱،۳۰