احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 56
فلیمی پاکٹ بک 56 وفات مسیح از روئے حدیث حصہ اوّل (1) احادیث میں حضرت عیسی بن مریم علیہ السلام کی معین عمر ایک سو بیس سال مذکور ہے۔چنانچہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے۔عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ فِي مَرَضِهِ الَّذِى تُوُفِّيَ فِيهِ لِفَاطِمَةَ أَنَّ جِبْرِيلَ كَانَ يُعَارِضُنِي الْقُرْآنَ فِي كُلِّ عَامٍ مَّرَّةً وَإِنَّهُ عَارَضَنِى الْقُرْآنَ الْعَامَ مَرَّتَيْنِ وَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ لَمْ يَكُنُ نَبِيٍّ إِلَّا عَاشَ نِصْفَ الَّذِى قَبْلَهُ وَاَخْبَرَنِي أَنَّ عِيسَى ابْنَ مَرْيَمَ عَاشَ عِشْرِينَ وَ مَائَةَ سَنَةٍ وَلَا أَرَانِي إِلَّا ذَاهِبًا عَلَىٰ رَأْسِ السِّيِّينَ۔حجج الكرامه صفحه 428) ترجمہ : ام المومنین حضرت عائشہؓ سے روایت ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی اس مرض میں جس میں آپ کی وفات ہوئی حضرت فاطمہ سے فرمایا که جبریل ہر سال ایک مرتبہ میرے ساتھ قرآن کریم دُہراتے تھے اور اس سال انہوں نے دو دفعہ میرے ساتھ قرآن دُہرایا ہے اور انہوں نے مجھے خبر دی ہے۔ہر نبی اپنے سے پہلے نبی کی نصف عمر ضرور زندہ رہا ہے اور انہوں نے مجھے یہ بھی خبر دی ہے کہ عیسی بن مریم ایک سو بیس سال زندہ رہے اور میں اپنے آپ کو نہیں سمجھتا مگر صرف ساٹھ سال کی عمر کے سرے پر جانے والا۔(2) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مرض الموت میں دو آدمیوں کے سہارے مسجد میں آکر خطبہ دیتے ہوئے فرمایا:۔إِنَّكُمْ تَخَافُونَ مِنْ مَوْتَ نَبِيِّكُم هَلْ خَلَدَ نَبِيٌّ قَبْلِي فِيْمَنُ