احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 52 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 52

تعلیمی پاکٹ بک کی زندگی کا قائل نہیں۔52 حصہ اول پس اس آیت میں آئندہ مریم کے اہلاک سے ارادہ الہی میں مراد ان کی حیثیت کو مٹا دینا ہے جو رومن کیتھولک عیسائیوں نے انہیں خدا کی ماں قرار دے کر دے رکھی ہے۔کیونکہ جب مسیح اللہ ہوا تو مریم اللہ کی ماں ہوئی۔اب خدا تعالیٰ یہ بتاتا ہے کہ اگر میں مسیح کی الوہیت کی حیثیت اور مریم کے خدا کے بیٹے کی ماں کی حیثیت مٹا ڈالوں تو تم میں سے کون مجھے ایسی تباہی و بربادی پیدا کرنے سے روک دینے کی قدرت رکھتا ہے جب کہ میں زمین کے تمام لوگوں کی تباہی اور بربادی کی قدرت رکھتا ہوں۔اس آیت کا پہلا فقرہ لَقَدْ كَفَرَ الَّذِينَ قَالُوا إِنَّ اللَّهَ هُوَ الْمَسَيْحُ ابْنُ مَرْيَمَ۔اس بات پر روشن دلیل ہے کہ اس جگہ مسیح کی جسمانی زندگی زیر بحث نہیں بلکہ مسیح کی الوہیت زیر بحث ہے اس لئے اللہ تعالیٰ نے یہ آیت مسیح کی الوہیت کی تردید میں نازل فرمائی اور ایک پیشگوئی فرمائی کہ وہ دن آتا ہے جب روئے زمین سے مسیح اور مریم کی معبودانہ حیثیت مٹادی جائے گی خواہ قائلین کو عذاب میں مبتلا کر کے یا ان کے دلوں سے اس عقیدہ کو مٹا کر اور ان کی غلط استعدادوں پر فتاوار دکر کے۔پس اس آیت میں حضرت مسیح اور مریم کی اس غلط حیثیت کو مٹانا ہی مراد ہے جو انہیں دینی صورت میں غلط طور پر دی گئی ہے کہ وہ دونوں معبود ہیں۔اس آیت سے مسیح کی جسمانی حیات پر استدلال اس لئے جائز نہیں کہ حضرت مسیح کی وفات تو آیت فَلَمَّا تَوَفَّيْتَنِی سے بھی ثابت ہے اور آیت ما مُحَمَّدٌ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ اور آیت أَمْوَاتٌ غَيْرُ احیاء بھی حضرت مسیح کی وفات پر روشن دلائل ہیں جو قبل ازیں مذکور ہو چکے ہیں۔