احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 522 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 522

احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 522 دعویٰ مسیح موعود سے انکار اور اُس کا مفہوم اعتراض پنجم حصہ دوم مرزا صاحب نے مسیح موعود ہونے کا دعویٰ بھی کیا ہے اور مسیح موعود ہونے سے انکار بھی کیا ہے۔یہ دونوں باتیں ازالہ اوہام میں موجود ہیں۔چنانچہ وہ لکھتے ہیں :۔اس عاجز نے جومثیل موعود ہونے کا دعوی کیا ہے جس کو کم فہم لوگ مسیح موعود خیال کر بیٹھے ہیں۔یہ کوئی نیا دعویٰ نہیں جو آج ہی میرے منہ سے سنا گیا ہو۔(ازالہ اوہام صفحہ 190) اور ازالہ اوہام صفحہ 179 میں لکھتے ہیں:۔واضح ہو کہ یہ بات نہایت صاف اور روشن ہے کہ جنہوں نے اس عاجز کا مسیح موعود ہونا مان لیا ہے وہ لوگ ہر ایک خطرہ سے محفوظ اور معصوم ہیں اور کئی طرح کے ثواب اور اجر اور قوت ایمانی کے وہ مستحق ٹھہر گئے ہیں“۔الجواب پس تناقض ظاہر ہے۔حضرت مرزا صاحب نے مسلمانوں کے خیالی مسیح موعود ہونے سے انکار کیا ہے نہ کہ احادیث کے مصداق مسیح موعود سے۔مسلمانوں کا خیالی مسیح موعود حضرت عیسی علیہ السلام اصالتا ہیں اور مسیح موعود کا دعوی اس خیالی مسیح کے مثیل موعود ہونے کا ہے۔پس مثیل موعود ہو کر آپ اُمت محمدیہ کے لئے مسیح موعود ہیں۔دلیل اس بات کی کہ اس جگہ مسلمانوں کے خیالی مسیح موعود ہونے سے انکار کیا ہے۔یہ ہے کہ آپ چند سطر میں آگے تحریر فرماتے ہیں:۔میں نے یہ دعویٰ ہرگز نہیں کیا کہ میں مسیح ابن مریم ہوں جو شخص یہ