احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 476 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 476

ی علیمی پاکٹ بک 476 حصہ دوم تیری نسل بہت ہوگی۔ان الہامی الفاظ میں یہ ہرگز معتین نہیں کیا گیا تھا کہ یہ خواتین مبارکہ آپ کے نکاح میں آئیں گی۔نکاح میں آنا صرف آپ کا اجتہاد تھا جس کی تصحیح 16 فروری 1906ء کے الہام تکفیک هذِهِ الْاِمْرَأَةُ “ نے کر دی۔کہ اور کوئی عورت آپ کے نکاح میں نہیں آئے گی۔پس یہ خواتین مبارکہ از روئے واقعات اس الہام کی روشنی میں وہ خواتین مبارکہ ہیں جو آپ کی زندگی میں آپ کی اولاد کے گھر آئیں۔جن کے ذریعہ سے اللہ تعالیٰ نے آپ کی نسل کو بہت بڑھایا۔فَالْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى ذَلِكَ۔زَلْزَلَةُ السَّاعَةِ کے متعلق اعتراض کا جواب اعتراض نمبر 17 مرزا صاحب نے ایک زلزلہ نمونہ قیامت کی پیشگوئی کی تھی۔پھر اس کے متعلق اپنا ایک الہام بتایا تھا۔رَبِّ آخِرُ وَقَتَ هَذَا أَخْرَهُ اللَّهُ إِلَى وَقْتِ مُسمى “۔کہ اے خدا بزرگ زلزلہ کے ظہور میں کسی قدر تاخیر کر دے۔خدا نمونہ قیامت زلزلہ کے ظہور میں ایک وقت مقرر تک تاخیر کر دے گا۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 100 ) اور پھر یہ بھی الہام بتایا تھا: رَبِّ لَا تُرِنِي زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ “۔تذکرہ صفحہ 513 مطبوعہ 2004ء) یہ الہام 9 / مارچ 1906ء کو ہوا۔پھر اس کے بعد 19اپریل 1906 ء کا الہام بتایا ہے: رَبِّ اَرِنِى زَلْزَلَةَ السَّاعَةِ۔يُرِيكُمُ اللهُ