احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 474 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 474

یتعلیمی پاکٹ بک 474 حصہ دوم اعتراض نمبر 15 الهام بكروتيب مرزا صاحب نے لکھا ہے:۔”خدا کا ارادہ ہے کہ دو عورتیں میرے نکاح میں لائے گا۔ایک بگـر ( کنواری) اور دوسری بیوہ۔چنانچہ یہ الہام جو بکر کے متعلق تھا پورا ہو گیا اور اس وقت بفضلہ 66 چار پسر اس بیوی سے ہیں۔اور بیوہ کے الہام کا انتظار ہے۔( تریاق القلوب صفحہ 34) مگر آخر وقت تک کوئی بیوہ آپ کے نکاح میں نہیں آئی ؟ الهام دراصل بِكْرٌ وَثَيِّب“ کے دو لفظوں میں نازل ہوا تھا۔تریاق القلوب کی مندرجہ بالا عبارت حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا اس الہام کے متعلق اپنا اجتہاد ہے اور رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔الْمُجْتَهِدُ يُخْطِئُ وَيُصِيبُ فَإِنْ أَصَابَ فَلَهُ أَجْرَانِ وَإِنْ اَخَطَأَ فَلَهُ أَجْرٌ وَّاحِدٌ۔کہ مجتہد اجتہاد میں غلطی بھی کرتا ہے اور اس کا اجتہاد درست بھی ہوتا ہے۔اگر اس کا اجتہاد درست ہو تو اُسے دو اجر ملتے ہیں اور اگر درست نہ ہو تو اسے ایک اجر ملتا ہے۔خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو اس اجتہاد پر قائم نہیں رکھا تھا کہ بیوہ تمہارے نکاح میں آئے گی۔بلکہ 16 فروری 1906ء کو الہام کیا تکفیک