احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 416 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 416

ی علیمی پاکٹ بک الجواب: 416 جیسا کہ ابوداؤد کی روایت میں ہے:۔الْمَهْدِيُّ مِنْ عِتْرَتِى مِنْ وُلْدِ فَاطِمَةَ“ (کنز العمال باب خروج المهدی) حصہ دوم واضح ہو کہ امام مہدی کے متعلق جو روایات ہیں ان میں بہت سا اختلاف موجود ہے۔علامہ ابن خلدون نے اپنے مقدمے میں ان روایات کو نقل کر کے ان پر جرح کی ہے۔اور اپنی تنقید کا نتیجہ یہ بیان فرمایا ہے:۔فَهَذِهِ جُمْلَةُ الْأَحَادِيثِ الَّتِي اَخْرَجَهَا الْأَئِمَّةُ فِي شَانٍ الْمَهْدِيّ وَخَرُوجِهِ آخِرَ الزَّمَانِ وَهِيَ كَمَا رَأَيْتَ لَمْ يَخْلُصُ مِنَ النَّقْدِ إِلَّا الْقَلِيْلَ الاَقَلَّ مِنْهُ۔یعنی یہ وہ تمام احادیث ہیں جنہیں ائمہ نے مہدی اور اس کے آخری زمانہ میں خروج کے متعلق نکالا ہے۔اور یہ احادیث جیسا کہ آپ نے (جرح سے ) معلوم کر لیا ہے سوائے قلیل الاقل کے تنقید سے خالی نہیں۔روایات میں تضاد بعض احادیث میں مہدی کو اولاد فاطمہ سے قرار دیا گیا ہے۔بعض سے حضرت حسنؓ کی اولاد سے مہدی ہونا سمجھا گیا۔بعض حضرت حسین کی اولاد سے مہدی قرار دیتے ہیں۔بعض حضرت عباس کی اولاد سے۔بعض حضرت عمرؓ کی اولاد سے اور بعض احادیث میں ہے کہ مہدی مجھ سے ہے یا میری اُمت میں سے نکلے گا۔روایات میں یہ اختلاف سیاسی وجوہ سے پیدا ہوا۔خلافتِ راشدہ کے بعد انتشار کے زمانہ میں ہر گروہ نے دوسرے گروہ پر اپنی برتری ظاہر کرنے کے لئے