احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 13
فلیمی پاکٹ بک 13 حصہ اوّل تفصیل کے لئے دیکھئے مفتی مصر علامہ محمود شلتوت کا مضمون The Ascension of" "Jesus - مجلة الازهر شمارہ فروری 1960ء) 2 خدا تعالیٰ نے مسیح علیہ السلام کو صلیبی موت سے بچانے کے لئے تسلی دی اور ان سے چار وعدے کئے۔وعدہ اوّل:۔میں تجھے وفات دوں گا یعنی یہودی تجھے نہیں مار سکتے۔وعدہ دوم:۔میں تجھے عزت دینے والا ہوں یعنی یہودی تجھے صلیب پر مار کر ذلیل نہیں کر سکتے بلکہ بعد وفات تو مرفوع الی اللہ ہوگا نہ کہ ملعون جیسا کہ یہودی تجھے اپنی تدبیر سے ملعون ثابت کرنا چاہتے ہیں یادر ہے کہ رفع ، وضع کی ضد ہے وضع کے معنی ذلت اور رفع کے معنی عزت افزائی کے ہیں۔اس جگہ یہ لفظ رفع الروح اور رفعِ روحانی کے معنوں میں استعمال ہوا ہے کیونکہ پہلے وفات دینے کا وعدہ ہے پھر رفع دینے کا۔وعدہ سوم : میں تجھے یہود کے الزامات سے پاک ٹھہراؤں گا۔وعدہ چہارم : میں تیری پیروی کرنے والوں کو قیامت تک تیرے منکرین پر غلبہ دوں گا۔یہ چاروں وعدے خدا تعالیٰ نے علی الترتیب پورے کر دیئے۔1۔حضرت عیسی علیہ السلام کو یہودیوں کے ہاتھ سے بچا کر خود طبعی وفات دے دی۔2 بعد از وفات ان کی روح کی اپنے حضور عزت افزائی کی اور ان کے مدارج کو بلند کیا۔3 نبی کریم ﷺ کے ذریعہ ان کو یہودیوں کے الزامات سے پاک ٹھہرایا۔4۔ان کی پیروی کرنے والوں کو ان کے منکرین پر غالب کر دیا۔علامہ زمخشری اپنی تفسیر الکشاف میں اس جگہ مُتَوَفِّیک کے