احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 318
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 318 حضرت مولانا روم مثنوی میں فرماتے ہیں:۔ہیچو مریم جاں ز آسیب حبیب حامله شد از مسیح دلفریب حصہ دوم کہ مریم کی طرح جان حبیب کے سائے سے حاملہ ہوئی اور اُس نے دلفریب مسیح کو حمل میں لیا۔اس جگہ بھی جان کے مریم بنے اور پھر ترقی کر کے مسیح کے مقام تک پہنچنے کو روحانی حمل کے ذریعہ مریمی مقام سے عیسوی مقام کی طرف انتقال قرار دیا ہے۔ایک اور مقام پر فرماتے ہیں:۔جان با دراصل خود عیسی دم اند یک زماں زخم اند دیگر مر هم اند گر حجاب از جان با برخواستے گفت ہر جانے مسیح آسا استے یعنی جانیں اپنے اصل کے لحاظ سے عیسی دم ہی ہیں کبھی وہ زخم ہوتی ہیں اور کبھی مرہم۔اگر جانوں سے حجاب اُٹھ جائے تو ہر جان ہی کہنے لگے کہ میں مثیل مسیح ہوں۔مقصود یہ ہے کہ تمام انسانوں کی ارواح کا سرچشمہ خدا ہے اور اُن پر کچھ حجاب ہوتا ہے۔اگر وہ حجاب اُٹھ جائے تو سب یہی کہنے لگیں گے کہ ہم مسیح ہیں۔کیونکہ اصل میں ساری جانیں اللہ تعالیٰ کی طرف سے نفخ رُوح کے ذریعہ داخل ہوتی ہیں۔اور جسم کی زندگی کا موجب ہوتی ہیں۔نفخ رُوح کا معاملہ سب انسانوں سے متعلق ہے۔چونکہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو استعارہ کے طور پر حاملہ قرار دیا گیا اور مسیح کی ولادت کے وقت مریم کو درد زہ بھی ہوا تھا اس لئے الہامی طور پر