احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 309 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 309

احمد یتعلیمی پاکٹ بک 309 حصہ دوم کہ اگر تو خدا کا پانی چاہتا ہے تو میرے گھاٹوں کا قصد کر۔پس وہ خدا تمہیں ایک چشمہ سے دیے گا۔اور آنکھ روشن ہو جائے گی۔پس ماء الله سے مراد الہام میں مجازی طور پر ایمان واستقامت اور تقویٰ وغیرہ روحانی برکات ہیں۔جو خدا سے ملتی ہیں۔الہام نمبر 4: أَسْمَعُ وَأَرَى“ اس الہام کا ترجمہ یہ ہے کہ میں خدا ستا اور دیکھتا ہوں۔اس الہام کو غلطی سے کتاب البشری جلد اوّل صفحہ 59 پر مرتب کتاب با بو منظور الہی صاحب نے أسمع ولدی کے الفاظ میں بدل کر لکھ دیا تھا اور اس کا ترجمہ لکھ دیا تھا:۔”اے میرے بیٹے سُن“۔اس کے لئے حوالہ مکتوبات احمد یہ جلد اول صفحہ 23 کا دیا تھا۔اصل حقیقت یہ ہے کہ مکتوبات احمد یہ جلد اوّل صفحہ 23 پر اسمع ولدی کی بجائے اَسْمَعُ وَاری کے الفاظ درج ہیں کہ میں جو خدا ہوں سُننا بھی ہوں اور دیکھتا بھی ہوں۔بابو منظور الہی صاحب کو جب اس غلط اندراج کی طرف توجہ دلائی گئی۔تو انہوں نے معذرت کے ساتھ اس کی تصحیح الفضل میں کرا دی اور لکھا:۔البشراى جلد اوّل صفحہ 49 سطر 10 میں حضرت مسیح موعود کا ایک الہام غلطی سے اسمع واری کی بجائے اسمع ولدی چھپا ہے اور ترجمہ بھی اے میرے بیٹے سُن غلط کیا گیا ہے۔افسوس کہ آج تک کسی دوست نے اس کی طرف توجہ نہ دلائی۔میں اپنے ایک مہربان برادر کا بہت مشکور ہوں کہ انہوں نے اس کی طرف مجھے توجہ دلائی۔حوالہ مندرجہ البشری اصل کے ساتھ مقابلہ کرنے سے معلوم ہوا کہ اصل الہام اسمع واری ہے جن احباب کے پاس البشریٰ ہو۔وہ اس غلطی کی اصلاح کرلیں“۔الفضل جلد 9 نمبر 96 مورخہ 8 جون 1922 ، صفحہ 2 کالم نمبر (3)