احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 292
احمدی تعلیمی پاکٹ بک 292 حصہ دوم اُس نے بچ جانے کی شرط پوری کر لی تو اب یہ پیشگوئی مطلق صورت میں معلق ہوگئی۔چنانچہ حضرت اقدس نے تحریر فرمایا:۔جس وقت مسٹر عبداللہ آتھم اس شرط (رجوع۔ناقل ) کے نیچے سے اپنے تئیں باہر کرے اور اپنے لئے اپنی شوخی اور بے باکی سے ہلاکت کے سامان پیدا کرے تو وہ دن نزدیک آجائیں گے۔اور سزائے ہادیہ کامل طور پر نمودار ہوگی اور پیشگوئی عجیب طور پر اپنا اثر دکھائے گی“۔(انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 5) اس عبارت سے ظاہر ہے کہ پندرہ ماہ گزر جانے کے بعد حضرت اقدس کے نزدیک پیشگوئی مطلق صورت میں جھوٹے کے بچے کی زندگی میں مرنے پر قائم ہے۔چنانچہ قسم والے اشتہار انعامی میں بھی حضور نے لکھا:۔ہمارے خدا کی ضرور یہ قدرت ظاہر ہوگی کہ اس قسم والے برس میں ہم نہیں مریں گے۔لیکن اگر آتھم صاحب نے جھوٹی قسم کھالی تو ضرور فوت ہو جائیں گے“۔پھر تین ہزار روپیہ کے انعامی اشتہار میں تحریر فرماتے ہیں:۔کیا ہم نے نہیں کہا کہ ہمارا خدا اس سال ہمیں ضرور مرنے سے بچائے گا۔اور آتھم صاحب کو اس جہاں سے رخصت کرے گا“۔پھر فرماتے ہیں:۔جبکہ میں بھی قسم کھا چکا اور آپ بھی کھا ئیں گے تو جو شخص ہم دونوں میں جھوٹا ہوگا۔وہ دُنیا پر اثر ہدایت ڈالنے کے لئے اس جہاں سے اُٹھا لیا جائے گا“۔اشتہار انعامی 3 ہزار روپیہ۔5 اکتوبر 1894ء۔مندرجہ تبلیغ رسالت جلد سوم صفحہ 160۔مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحہ 432)