احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 293
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 293 حصہ دوم ان حوالہ جات سے ثابت ہے کہ جھوٹے کے بچے کی زندگی میں مرنے کا روحانی مقابلہ ایک لمبے عرصہ تک جاری رہا۔اور چونکہ عبداللہ آتھم نے رجوع کے بارے میں اخفائے حق سے کام لیا۔اس لئے حضرت اقدس کے آخری اشتہار مورخہ 30 دسمبر 1895ء کے بعد سات ماہ کے عرصہ میں حضرت اقدس کی زندگی میں ہلاک ہو کر حضرت اقدس کی سچائی اور اپنے جھوٹے ہونے پر مہر تصدیق ثبت کر گیا۔لہذا کشتی نوح اور تحفہ گولڑویہ کا بیان درست ہے کہ پیشگوئی جھوٹے کے سچے کی زندگی میں مرنے کے متعلق پہلے الہام میں ہی موجود تھی جو آخر تک قائم رہی۔