احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 245
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 245 حصہ دوم رجوع الی اللہ کی وجہ سے ٹل گئی۔چونکہ محمدی بیگم صاحبہ کی حضرت اقدس کی طرف واپسی کی پیشگوئی عدم تو بہ کی شرط سے مشروط تھی اور اسکے خاوند کے مرنے اور محمدی بیگم صاحبہ کے بیوہ ہونے کے بعد ہی یہ واپسی ممکن تھی اس لئے نکاح کی پیشگوئی غیر مشروط نہ تھی۔چونکہ خاوند نے شرط تو بہ سے فائدہ اُٹھایا اور اس طرح وہ پیشگوئی کی میعاد کے اندر مرنے سے بچ گیا۔اس لئے نکاح جو اُس کی موت سے معلق تھا ضروری الوقوع نہ رہا۔یہ ہے خلاصہ اس پیشگوئی کا جس پر معترضین اعتراض کرتے ہیں کہ محمدی بیگم کے نکاح کی پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔حالانکہ یہ پیشگوئی سلطان محمد صاحب خاوند محمدی بیگم صاحبہ کے تو بہ کر لینے پر اُن کی موت واقع نہ ہونے کی وجہ سے ٹل چکی تھی۔لہذا کسی معترض کو یہ اعتراض کرنے کا حق حاصل نہیں کہ محمدی بیگم صاحبہ بیوہ ہو کر کیوں حضرت اقدس کے نکاح میں نہیں آئیں ؟ معترضین زیادہ سے زیادہ یہ سوال کر سکتے ہیں کہ سلطان محمد کی موت کیوں واقع نہیں ہوئی ؟ اور ہماری طرف سے اس کا جواب یہ ہے کہ وعید کی پیشگوئی چونکہ عدم تو بہ کی شرط سے مشروط ہوتی ہے خواہ شرط نہ بھی بیان کی گئی ہو۔اس لئے وہ تو بہ اور رجوع پرٹل جاتی ہے اور یہاں تو الہام نے صاف طور پر تو بہ کی شرط بیان بھی کر دی تھی اس لئے محمدی بیگم صاحبہ کے خاوند کی تو بہ اور رجوع الی اللہ سے نکاح کی پیشگوئی ٹل گئی ہے۔پس خدا تعالیٰ کے الہامات پر کسی شخص کو یہ اعتراض کرنے کا کوئی حق نہیں کہ نکاح کیوں وقوع میں نہ آیا۔سلطان محمد کی تو بہ کا قطعی ثبوت جب بعض لوگوں نے یہ اعتراض کیا کہ سلطان محمد کی موت پیشگوئی کے