احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 246 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 246

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 246 حصہ دوم مطابق واقع نہیں ہوئی۔اس لئے پیشگوئی پوری نہیں ہوئی۔تو اس کے جواب میں حضرت اقدس نے انجام آتھم کے حاشیہ صفحہ 32 پر تحریر فرمایا کہ:۔(الف) فیصلہ تو آسان ہے احمد بیگ کے داماد سلطان محمد سے کہو کہ تکذیب کا اشتہار دے پھر اس کے بعد جو میعاد خدا تعالیٰ مقرر کرے۔اگر اس سے اس کی موت تجاوز کرے تو میں جھوٹا ہوں“۔(ب) اور ضرور ہے کہ یہ وعید کی موت اس سے تھمی رہے جب تک وہ گھڑی نہ آ جائے کہ اُس کو بیباک کر دے۔سواگر جلدی کرنا ہے تو اُٹھو اس کو بے باک اور مکذب بناؤ اور اُس سے اشتہار دلاؤ اور خدا کی قدرت کا تماشا دیکھو۔انجام آتھم روحانی خزائن جلد 11 صفحہ 32 حاشیہ ) ان دونوں حوالوں سے ظاہر ہے کہ حضرت اقدس کے اس چیلنج کے بعد اگر مرز ا سلطان محمد خاوند محمدی بیگم صاحبہ کسی وقت شوخی اور بے با کی دکھاتے یا مخالفین اُن سے تکذیب کا اشتہار دلانے میں کامیاب ہو جاتے۔تو پھر اس کے بعد مرزا سلطان محمد صاحب کی موت کے لئے میعاد مقرر کی جاتی وہ قطعی تقدیر مبرم ہوتی اور اس کے مطابق مرزا سلطان محمد صاحب کی موت ضرور وقوع میں آتی اور اس کے بعد محمدی بیگم صاحبہ کا نکاح حضرت اقدس سے ضروری اور اٹل ہو جاتا۔پس کوئی معترض یہ جرات نہیں رکھتا کہ یہ کہہ سکے کہ اس پیشگوئی کے بارہ میں حضرت اقدس کا کوئی الہام چھو ٹا نکلا۔سلطان محمد صاحب کی تو بہ کا ثبوت اس بات کا ثبوت کہ سلطان محمد صاحب تو بہ کر چکے تھے اور پیشگوئی کے مصدق تھے اور اس کی تصدیق پر حضرت مسیح موعود کی زندگی تک قائم رہے یہ ہے کہ حضرت اقدس کے انجام آتھم میں مذکورہ بالا چیلنج شائع کرنے پر آریوں اور