احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 116 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 116

تعلیمی پاکٹ بک 116 حصہ اول اقرار کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہاں ہم اقرار کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے فرمایا تم گواہ رہو میں بھی تمہارے ساتھ گواہوں میں سے ہوں۔استدلال :- اس آیت سے ظاہر ہے کہ ہر نبی سے قوم کی نمائندگی میں بعد میں آنے والے نبی کے متعلق ایمان لانے اور نصرت کرنے کے لئے عہد لیا گیا یا یہ عہد ہر نبی سے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق لیا گیا۔قرآن مجید میں ہے کہ اسی قسم کا عہد رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بھی لیا گیا چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔وَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّنَ مِيْثَاقَهُمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُّوحٍ وَإِبْرَاهِيمَ وَمُوسَى وَعِيْسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَاَخَذْنَا مِنْهُمْ مِّيْثَاقًا غَلِيظًا لِيَسْتَلَ الصَّدِقِينَ عَنْ صِدْقِهِمْ ۚ وَأَعَدَّ لِلْكُفِرِينَ عَذَابًا أَلِيمًا - (الاحزاب : 9،8) ترجمہ یاد کرو جب ہم نے نبیوں سے ان کا پختہ عہد لیا اور تجھ سے بھی اور نوح، ابراہیم ، موسیٰ اور عیسی ابن مریم علیہم السلام سے بھی اور ہم نے ان سب سے مضبوط عہد لیا تا کہ خدا تعالیٰ صادقوں سے ان کی سچائی کے بارے میں سوال کرے اور اس نے کافروں کیلئے درد ناک عذاب تیار کیا ہے۔اس آیت سے ظاہر ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے وہی نبیوں والا عہد لیا گیا ہے تا مسلمان آئندہ آنے والے رسول پر ایمان لائیں اور اس کی مدد تفسیر حسینی میں ہے:۔وَإِذْ اَخَذْنَا یاد کرا سے کہ لیا ہم نے مِنَ النَّبِيِّنَ پیغمبروں سے مِینَاقَهُمُ عہد اُن کا اس بات پر کہ خدا کی عبادت کریں اور خدا کی عبادت کی