احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 115 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 115

تعلیمی پاکٹ بک 115 حصہ اول کے لئے امتی ہونا شرط قرار دیتی ہے پس لفظ رُسل اس آیت میں اتنی نبی کیلئے مخصوص ہوگا۔-4 بصير ترجمه اللهُ يَصْطَفِي مِنَ الْمَلَكَةِ رُسُلًا وَ مِنَ النَّاسِ إِنَّ اللَّهَ سَمِيع (الحج : 76) اللہ چنتا ہے فرشتوں میں سے رسول اور لوگوں میں سے بھی۔یقیناً اللہ تعالیٰ خوب سننے والا ، خوب دیکھنے والا ہے استدلال: اس آیت میں فرشتوں اور انسانوں میں سے رسول بھیجے جانے کے متعلق خدائی قانون بیان ہوا ہے وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا ( خدائی سنت میں تم ہرگز تبدیلی نہیں پاؤ گے۔) يَصْطَفى مضارع کا صیغہ ہے جو اس جگہ قانون بیان کرنے کی وجہ سے استمرار تجد دی کا فائدہ دیتا ہے۔مضارع کے معنی حال کے بھی ہوتے ہیں اور مستقبل کے بھی۔_5 وَإِذْ أَخَذَ اللهُ مِيثَاقَ النَّبِيِّنَ لَمَا أَتَيْتُكُمْ مِنْ كِتَبٍ و حِكْمَةٍ ثُمَّ جَاءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهِ وَلَتَنْصُرُنَّهُ - قَالَ ءَ اَقْرَرْتُمْ وَأَخَذْتُمْ عَلَى ذَلِكُمْ اِمْرِى قَالُوا أَقْرَرْنَا - قَالَ فَاشْهَدُوا وَأَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشُّهِدِينَ - (ال عمران: 82) ترجمہ : یاد کرو جب اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے عہد لیا البتہ میں نے تم کو کتاب اور حکمت دی ہے پس اگر کوئی رسول تمہاری تعلیمات کا مصدق تمہارے پاس آئے تو تم ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور اس کی مدد کرنا۔خدا نے پوچھا کیا تم