احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 101
تعلیمی پاکٹ بک خاتم النبیین کے لغوی معنی 101 حصہ اوّل مفردات راغب میں جو قرآن مجید کی مستند لغت ہے لفظ ختم کے نیچے لکھا ہے:۔اَلْحَتُمُ وَالطَّبْعُ يُقَالُ عَلَى وَجْهَيْنِ مَصْدَرُ خَتَمْتُ وَطَبَعْتُ وَهُوَ تَاثِيرُ الشَّيْءِ كَنَقْشِ الْخَاتَمِ وَالطَّابِعِ وَالثَّانِي اَلْاثْرُ الْحَاصِلُ عَنِ النَّقْشِ وَيُتَجَوَّزُ بِذلِكَ تَارَةً فِي الْإِسْتِيُثَاقِ مِنَ الشَّيْءِ وَالْمَنْعِ مِنْهُ اِعْتِبَارًا بِمَا يَحْصُلُ مِنَ الْمَنْعِ بَالْخَتُمِ عَلَى الْكُتُبِ وَالْاَبْوَابِ نَحْوُخَتَمَ اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَخَتَمَ عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ وَتَارَةً فِي تَحْصِيلِ اثْرِ عَنْ شَيْءٍ اِعْتِبَارًا بِالنَّقْشِ الْحَاصِلِ وَتَارَةً يُعْتَبَرُ مِنْهُ بَلَوْعَ الْأَخِرِ۔وَمِنْهُ قِيلَ خَتَمُتُ الْقُرْآنَ أَى انْتَهَيْتُ إِلَى آخِرِه۔(مفردات راغب مصنّفه امام راغب اصفهانی زیر لفظ ختم) ترجمه : ختم اور طبع کی دوصورتیں ہیں۔پہلی صورت ( جو حقیقی لغوی معنی کی صورت ہے ) یہ ہے کہ یہ دونوں لفظ مصدر ہیں اور ان کے معنے خاتم (مہر) کے نقش پیدا کرنے کی طرح تاثیراشی ، ہیں۔یعنی دوسری شے میں کسی شے کا اپنے اثرات پیدا کرنا ) اور دوسری صورت ختم اور طبع کی اس نقش کی تاثیر کا اثر حاصل ہے اور یہ لفظ مجازا بھی تو ختم عَلَى الْكُتُبِ والأبواب (کتابوں اور بابوں پر مہر لگنے ) کے لحاظ سے شے کی بندش اور روک کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے جیسے ختم اللهُ عَلَى قُلُوبِهِمْ وَ خَتَم عَلَى سَمْعِهِ وَقَلْبِهِ ( میں ) اس کا استعمال مجازی معنی میں ہوا ہے اور کبھی اس کے مجازی معنی نقش حاصل کے لحاظ سے کسی شے سے اثر پیدا کرانا ہوتے ہیں