احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 92 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 92

تعلیمی پاکٹ بک 92 حصہ اول سب نبیوں اور توریت نے یوحنا کے وقت تک آگے کی خبر دی اور ایلیا جو آنے والا تھا یہی ہے چاہو تو قبول کرو۔جس کے کان سُننے کے ہوں سنے۔متی باب 11 آیت 13 ،14) نزول کی حقیقت : ہم بتا چکے ہیں کہ نزول کا لفظ مجاز آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے بطور ا کرام استعمال کیا گیا۔قرآن کریم سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ ہر شے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی نازل ہوتی ہے مراد یہ ہے کہ آسمانی یعنی خدائی فیصلے کے نتیجہ میں ہی سب اشیاء کا ظہور ہوتا ہے مندرجہ ذیل آیات اس پر شاہد ہیں۔1 - وَإِنْ مِنْ شَيْ إِلَّا عِنْدَنَا خَزَابِنُهُ وَمَا نُنَزِّلَةَ إِلَّا بِقَدَرٍ مَّعْلُومٍ - اس آیت میں ہر چیز کا آسمان سے نازل ہونا مذکور۔2 يُنَزِّلُ لَكُمْ مِّنَ السَّمَاءِ رِزْقًا۔رزق زمین پر پیدا ہوتا ہے۔(الحجر:22) ہے۔(المومن : 14 ) اس آیت میں ہر رزق کا آسمان سے نزول ہونا مذکور ہے۔حالانکہ بظاہر 3 - وَلَوْ بَسَط اللهُ الرِّزْقَ لِعِبَادِهِ لَبَغَوْا فِي الْأَرْضِ وَلكِنْ يُنَزِّلُ بِقَدَرٍ مَّا يَشَاءُ اس آیت میں بھی رزق کا نزول مذکور ہے۔4 - وَاَنْزَلَ لَكُمْ مِنَ الْأَنْعَامِ ثَمُنِيَةَ أَزْوَاجِ - اس آیت میں چارپایوں کا نزول مذکور ہے۔(الشورى : 28) (الزمر : 7) 5- يُبَنِى أَدَمَ قَدْ اَنْزَلْنَا عَلَيْكُمْ لِبَاسًا يُوَارِي سَوْاتِكُمْ وَرِيْشًا۔(الاعراف : 27)