احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 84
تعلیمی پاکٹ بک 84 حصہ اول نہیں کی جائیں گی۔( گویا نئی سواریاں نکل آئیں گی اس لئے تیز رفتاری کا کام اونٹنیوں سے نہیں لیا جائے گا ) صحیح مسلم میں نواس بن سمعان سے روایت میں آنے والے مسیح کے لئے عیسی نبی اللہ کے الفاظ چار مرتبہ استعمال ہوئے ہیں فَيَهْبِطُ نَبِيُّ اللَّهِ عِیسَی۔(5) مسند احمد بن جنبل میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے: يُوشِكُ مَنْ عَاشَ مِنْكُمُ أَنْ يُلْقَى عِيسَى بُنَ مَرْيَمَ إِمَامًا مَّهْدِيّاً وَّ حَكَمًا عَدْلًا فَيَكْسِرُ الصَّلِيبَ وَيَقْتُلُ الخِنْزِيرَ۔۔۔۔الخ (مسند احمد حنبل جلد 2 صفحه 411 مطبوعه بيروت) ترجمه : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم میں سے جو زندہ رہے گا : قریب ہے کہ وہ عیسیٰ علیہ السلام سے ملاقات کرے در آنحالیکہ وہ امام مہدی اور حکم و عدل ہوگا پس وہ صلیب کو توڑے گا اور خنزیر مارے گا۔اس حدیث سے ظاہر ہے کہ امام مہدی اور مسیح موعود ایک ہی شخص ہو گا اور اس کے مختلف کاموں کے لحاظ سے اس کے دو نام ہوں گے۔(6) محمد بن خالد الجندی سے مروی ہے:۔لا يَزْدَادُ الامْرُ إِلَّا شِدَّةٌ وَلَا الدُّنْيَا إِلَّا إِدْبَارًا وَّلَا النَّاسُ الَّا شُحاً۔۔۔۔وَلَا الْمَهْدِيُّ إِلَّا عِيسَى بْن مَرْيَمَ - (ابن ماجه کتاب الفتن باب شدة الايمان ) ترجمه : معاملات میں شدت اور دنیا میں ادبار اور لوگوں میں بخل بڑھ جائے گا۔۔۔۔اور عیسی بن مریم کے سوا کوئی مہدی نہیں۔اس حدیث سے ظاہر ہے کہ مہدی اور عیسی موعود دو شخص نہیں۔لیکن ان دو احادیث کے باوجود ابن مریم یا عیسی بن مریم کے الفاظ سے