احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 514 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 514

ند یتعلیمی پاکٹ بک انعکاس ہے“۔514 حصہ دوم (نزول المسیح۔روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 381 حاشیہ) پس نبوت کے اقرار اور انکار میں وجوہ مختلف ہیں۔لہذا اس میں کوئی تناقض نہیں۔قبر مسیح کے متعلق مسیح موعود کے بیانات اعتراض سوم مرزا صاحب نے حضرت عیسی کی قبر دست بچن، صفحہ 63 پر یروشلم میں بتائی ہے اور ازالہ اوہام میں لکھا ہے "مسیح اپنے وطن گلیل میں جاکر فوت ہو گیا۔اور ”ست بچن ، صفحہ 164 پر یہ بھی لکھا ہے کہ بلاد شام میں حضرت عیسی علیہ السلام کی قبر کی پرستش ہوتی ہے۔پھر اسی جگہ حاشیہ میں یہ لکھا ہے۔کہ اب تک 66 کشمیر میں مسیح کی قبر موجود ہے۔الجواب (ست بچن صفحه 164 ) بلادشام میں جس قبر کی پرستش ہوتی ہے، انجیل کی رُو سے وہ وہی قبر ہے جس میں واقعہ صلیب کے بعد حضرت مسیح کو بے ہوشی کی حالت میں رکھا گیا۔اور یروشلم والی قبر اور بلا دشام والی قبر ایک ہی ہے۔کیونکہ یروشلم بلا دیشام میں واقعہ تھا۔حدیث نبوی میں بھی حضرت مسیح علیہ السلام کی قبر کا موجود ہونا مذکور ہے۔جس کی پرستش ہوتی ہے۔چنانچہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں:۔”ہاں بلاد شام میں حضرت عیسی کی قبر کی پرستش ہوتی ہے اور مقررہ تاریخوں پر ہزار ہا عیسائی سال بسال اس جگہ پر جمع ہوتے ہیں۔سواس