احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 513
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 513 حصہ دوم میرے پر ظاہر کرتا ہے اور آئندہ زمانوں کے وہ راز میرے پر کھولتا ہے کہ جب تک انسان کو اسکے ساتھ خصوصیت کا قرب نہ ہو دوسرے پر وہ اسرار نہیں کھولتا اور انہی امور کی کثرت کی وجہ سے اُس نے میرا نام نبی رکھا ہے۔سو میں خدا کے حکم کے موافق نبی ہوں اگر میں اس سے انکار کروں تو میرا گناہ ہوگا اور جس حالت میں خدا میرا نام نبی رکھتا ہے تو میں کیونکر انکار کر سکتا ہوں۔میں اس پر قائم ہوں اس وقت تک جو اس دنیا سے گزر جاؤں گا“ خط مندرجہ اخبار عام 26 رمئی 1908ء) اور اشتہار ایک غلطی کے ازالہ میں فرماتے ہیں:۔جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں اور نہ میں مستقل طور پر نبی ہوں۔مگر ان معنوں سے کہ میں نے اپنے رسول مقتداء سے باطنی فیوض حاصل کر کے اور اپنے لئے اس کا نام پا کر اس کے واسطہ سے خدا کی طرف سے علم غیب پایا ہے رسول اور نبی ہوں مگر بغیر کسی جدید شریعت کے۔اس طور کا نبی کہلانے سے میں نے کبھی انکار نہیں کیا۔بلکہ انہیں معنوں سے خدا نے مجھے نبی اور رسول کر کے پکارا ہے۔سواب بھی میں ان معنوں سے نبی اور رسول ہونے سے انکار نہیں کرتا“۔ایک غلطی کا ازالہ روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 210-211) اور پھر نزول المسیح حاشیہ صفحہ 3 پر تحریر فرماتے ہیں:۔اس نکتہ کو یا درکھو کہ میں رسول اور نبی نہیں ہوں یعنی با عتبارنی شریعت اور نئے دعوئی اور نئے نام کے۔اور میں رسول اور نبی ہوں یعنی باعتبار ظلیت کا ملہ کے۔میں وہ آئینہ ہوں جس میں محمدی شکل اور محمدی نبوت کا کامل