احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 354 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 354

یتعلیمی پاکٹ بک 354 حصہ دوم تھا۔لئے ایک مسیج روحانی رنگ کا نہ دیا جاتا جیسا کہ موسوی سلسلہ کے لئے دیا گیا کشتی نوح - روحانی خزائن جلد 19 صفحہ 13-14) سُرمہ چشم آریہ میں آپ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے نفسی نقطہ کو کائنات کے ظہور کی علت غائی قرار دیا ہے۔تعجب ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی تمام انبیاء پر فضیلت کے بارہ میں ان حوالہ جات کی موجودگی میں معترضین آپ کی بعض عبارتوں کو غلط معنی دے کر آپ کے خلاف یہ نا جائز پراپیگنڈہ کرتے ہیں کہ مرزا صاحب نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے افضل ہونے کا دعوی کیا ہے حالانکہ آپ یہ بھی فرما چکے ہیں :۔اوّل:۔وہ پیشوا ہمارا جس سے ہے نور سارا نام اس کا ہے محمد دلبر مرا یہی ہے سب پاک ہیں پیمبراک دوسرے سے بہتر لیک از خدائے برتر خیر الوریٰ یہی ہے اس نور پر فدا ہوں اس کا ہی میں ہوا ہوں وہ ہے میں چیز کیا ہوں بس فیصلہ یہی ہے جن عبارات سے مخالفین غلط فہمیاں پھیلاتے ہیں وہ درج ذیل ہیں:۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے تین ہزار مجزے ظہور میں آئے۔تحفہ گولڑو یہ روحانی خزائن جلد 17 صفحہ 153) دوم اُس نے میری تصدیق کے لئے بڑے بڑے نشان ظاہر کئے ہیں جو تین لاکھ تک پہنچتے ہیں۔(تتمہ حقیقۃ الوحی۔روحانی خزائن جلد 22 صفحہ 503) ان ہر دو عبارتوں سے یہ نتیجہ نکالا جاتا ہے کہ مرزا صاحب رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے تو تین ہزار مجزات تسلیم کرتے ہیں اور اپنے تین لاکھ تک قرار دیتے ہیں۔