احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 315 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 315

احمد یتعلیمی پاکٹ بک 315 حصہ دوم ترجمہ :۔وہ تیرا حیض دیکھنا چاہتے ہیں اور اللہ چاہتا ہے کہ تجھے اپنا انعام دکھائے متواتر انعامات۔اس الہام کی بناء پر یہ اعتراض کیا جاتا ہے کہ مرزا صاحب کو حیض آتا تھا۔پس وہ عورت ہوئے نہ مرد؟ الجواب : اس جگہ طَمث کا لفظ مجاز آنا پا کی یا پلیدی کیلئے استعمال ہوا ہے جب مرد کے لئے حیض کا لفظ استعمال ہو تو اس سے مراد نا پا کی اور پلیدی ہوتا ہے اس لحاظ سے اس الہام کے یہ معنی ہیں کہ مخالف آپ میں کسی نا پا کی اور پلیدی پر اطلاع پانا چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ تجھے اپنا انعام دکھائے گا اور انعامات پے در پے ہوں گے۔تفسیر روح البیان میں لکھا ہے:۔كَمَا اَنَّ لِلنِّساءِ محِيْضًا فِي الظاهر وهو مُوجِبُ نقصان ايمانهنّ لمنعهنَّ عن الصلوة والصوم فكذلك للرجال محيض فِي الْبَاطِنِ وَهُوَ مُوجِبُ نُقْصَانِ إِيْمَانِهِمْ لِمَنْعِهِمْ عَنْ حَقِيقَةِ الصلوة (روح البیان جلد 1 صفحه (236) ترجمہ: جس طرح عورتوں کو ظاہر میں حیض آتا ہے جو ان کے ایمان میں نقصان کا موجب ہوتا ہے۔انہیں نماز اور روزہ سے روکنے کی وجہ سے۔اسی طرح مردوں کو بھی باطن میں حیض آتا ہے۔وہ ان کے ایمان میں ان کو نماز کی حقیقت سے ناواقف کرنے کے سبب اُن کے ایمان میں نقص پیدا کرتا ہے۔دیلمی میں ایک حدیث ہے:۔وو 66 الْكَذِبُ حَيْضُ الرَّجُلِ وَالْإِسْتِغْفَارُ طَهَارَتُهُ “- کہ جھوٹ بولنا مرد کا حیض ہے اور استغفار کرنا اس کی پاکیزگی ہے۔