احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 277 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 277

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 277 حصہ دوم اس نے ایک لفظ بھی اسلام یا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نہ لکھا۔ماسوا اسکے وہ دل سے عام عیسائیوں کے عقیدہ الوہیت مسیح کے ساتھ متفق نہ رہا اور اس اسلامی پیشگوئی کی ہیبت اس پندرہ ماہ کے عرصہ میں اسکے دل پر عجب طور سے طاری رہی۔چنانچہ نہایت سراسیمگی کی حالت میں وہ جگہ بہ جگہ پھرتارہا اور اسے ایک شہر میں قرار نہیں تھا۔اسکے رجوع الی الحق کے بارے میں خدا تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان الفاظ میں اطلاع دی :۔اِطَّلَعَ الله عَلى هَمِّه وغَمِّهِ وَلَنْ تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا وَلَا تَعْجَبُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الاعْلَوْنَ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ وَ بِعِزَّتِي وَجَلَالِي إِنَّكَ أَنْتَ الْأَعْلَى وَنُمْزِقُ الْأَعْدَاءَ كُلَّ مُمَزَّقٍ وَمَكْرُ أولئِكَ هُوَ يَبُورُإِنَّا نَكْشِفُ السِّرَّ عَنْ سَاقِهِ يَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ۔(انوار الاسلام روحانی خزائن جلد 9 صفحہ 2) کہ خدا تعالیٰ نے اُس ( عبد اللہ آتھم ) کے هستم و غم پر اطلاع پائی اور اس کو مہلت دی جب تک کہ وہ بے باکی اور سخت گوئی اور تکذیب کی طرف میل کرے۔اور خدا تعالیٰ کے احسان کو بھلا دے ( یہ معنی فقرہ مذکورہ کے تفہیم الہی سے ہیں ) اور پھر فرمایا کہ خدا تعالیٰ کی یہی سنت ہے اور تو ربانی سنتوں میں تغیر اور تبدل نہیں پائے گا۔اس فقرہ کے متعلق یہ تفہیم ہوئی کہ عادت اللہ اسی طرح پر جاری ہے کہ وہ کسی پر عذاب نازل نہیں کرتا جب تک ایسے کامل اسباب پیدا نہ ہو جائیں جو غضب الہی کو مشتعل کریں۔اور اگر دل کے کسی گوشہ میں بھی کچھ خوف الہی مخفی ہو اور کچھ دھڑ کہ شروع ہو جائے۔تو عذاب نازل نہیں ہوتا اور دوسرے وقت پر جاپڑتا ہے۔اور پھر فرمایا کہ کچھ تعجب مت کرو اور غمناک مت ہو اور غلبہ تمہیں کو