احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 194
تعلیمی پاکٹ بک 194 حصہ اوّل آٹھویں پیشگوئی سعد اللہ لدھیانوی کے متعلق لدھیانہ میں ایک شخص سعد اللہ نامی نو مسلم حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے زمانہ میں تھے جو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی مخالفت میں ہمیشہ پیش پیش رہا کرتے تھے انہوں نے حضرت اقدس کی مخالفت میں ایک کتاب ”شہاب ثاقب بر مسیح کا ذب“ کے نام سے لکھی جس میں فارسی اشعار میں حضرت اقدس کو مخاطب کر کے لکھا:۔اخذیمین و قطع و تین است بهر تو ہے روقی وسلسلہ ہائے مزوری اکنون به اصطلاح شما نام ابتلا است آخر بروز حشر وبائیں دار خاسری یعنی ”خدا کی طرف سے تیرے لئے مقدر ہو چکا ہے کہ خدا تجھے پکڑے گا اور تیری رگ جان کاٹ دے گا۔تب تیری موت کے بعد تیرا سلسلہ جو سراسر جھوٹا ہے تباہ و برباد کر دیا جائے گا اور اگر چہ تم کہتے ہو کہ ابتلاء بھی آیا کرتے ہیں مگر آخر تو حشر کے روز بھی اور اس دنیا میں بھی خائب 66 وخاسر اور نا مرادر ہے گا۔“ اس کے بعد وہ گندہ دہانی میں بڑھتا چلا گیا آخر اس نے 16 ستمبر 1897ء کو حضور کے متعلق ایک نہایت گندی اور ناپاک تحریر شائع کی جس میں حضرت اقدس کو بہتر بھی لکھا۔حضرت اقدس نے اس کی اس کارروائی کو اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کر کے دعا کی اور اللہ تعالیٰ کے اس کی نسبت انکشاف فرمانے پر آپ نے اپنی کتاب انوار الاسلام میں اسے لکھا:۔ر حق سے لڑتا رہ آخر اے مردار دیکھے گا کہ تیرا کیا انجام ہوگا۔اے عدو اللہ تو مجھ سے نہیں بلکہ خدا تعالیٰ سے لڑ رہا ہے بخدا مجھے اسی وقت 29 ستمبر 1894ء کو تیری