احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 185 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 185

تعلیمی پاکٹ بک 185 حصہ اول ہے۔میحون شہر اور اس کی رونق بھی آہستہ آہستہ کم ہونے لگی اور ڈوئی پر کئی لاکھ روپے کے غبن کا الزام لگایا گیا اور چرچ سے اس کو کلیتا بے دخل اور علیحدہ کر دیا گیا۔جس کے نتیجہ میں اس کی صحت دن بدن اور بھی خراب ہوتی چلی گئی اور بقول اس کے ایک مرید مسٹر لنڈ ز کے ان دنوں وہ نہ صرف فالج بلکہ دماغی فتور اور کئی اور بیماریوں کا شکار ہو گیا۔بیماری کے دنوں میں اسے نہ صرف اس کے مریدوں بلکہ اس کے اہل وعیال نے بھی اسے چھوڑ دیا اور صرف دو تنخواہ دار حبشی اس کی دیکھ بھال کیا کرتے اور ایک جگہ سے اٹھا کر دوسری جگہ لے جاتے تھے۔جس کے دوران اس کا پتھر جیسا بھاری جسم کبھی کبھی ان کے ہاتھوں سے چھوٹ کر زمین پر جا گرتا تھا۔ڈوئی اس قسم کی ہزاروں مصیبتیں سہتا ہوا آخر 19 مارچ 1907ء کو حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی پیشگوئی کے مطابق نہایت ذلت کی حالت میں اس جہان سے رخصت ہوا۔اس کے بیوی بچے اس سے اس قدر بدظن اور بے رغبت ہوئے کہ اس کے جنازے میں بھی شامل نہ ہوئے اور اس کی موت کے بعد اس کے گھر سے شراب کی بوتلیں اور کنواری لڑکیوں سے عاشقانہ رنگ کی خط وکتابت بھی برآمد ہوئی۔غرضیکہ پیشگوئی کے مطابق بڑی ذلت ورسوائی سے اس کا خاتمہ ہوا اور اسلام کا ایک بہت بڑا دشمن اپنے کیفر کردار کو پہنچ کر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت پر مہر تصدیق ثبت کر گیا۔چوتھی پیشگوئی ------ طاعون :- وو حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے 6 فروری 1898ء کو کشف میں دیکھا کہ :۔خدا تعالیٰ کے ملائک پنجاب کے مختلف مقامات میں سیاہ رنگ کے پودے لگا رہے ہیں اور وہ درخت نہایت بد شکل اور سیاہ رنگ اور خوفناک