احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 184 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 184

تعلیمی پاکٹ بک 184 گا۔اگر میں ان پر اپنا پاؤں رکھوں تو ان کو کچل کر مارڈالوں گا۔“ حصہ اول حضرت اقدس علیہ السلام کو جب ڈوئی کی اس گستاخی اور بے ادبی اور شوخی اور شرارت کی اطلاع ملی تو آپ نے اللہ تعالیٰ کے حضور اس فیصلہ میں کامیابی کیلئے زیادہ توجہ اور الحاح سے دعائیں کرنا شروع کر دیں۔اس دوران ڈوئی امریکہ و یورپ میں بہت شہرت اور ناموری حاصل کرتا جارہا تھا اور صحت کے لحاظ سے بھی وہ بھرے جلسوں میں اکثر اپنی شاندار صحت، جوانی اور عروج پر فخر کیا کرتا تھا مگر اسلام کا خدا اسے تمام دنیا میں مشہور کرنے کے بعد ذلیل ورسوا کرنا چاہتا تھا تا دنیا کو پتہ لگ جائے کہ خدا کے ماموروں کے مقابلہ پر آنے والوں کا خواہ وہ کتنی ہی عظیم شخصیت کے مالک ہوں کیا حشر ہوتا ہے؟ آخر کار خدائی پیشگوئی کے مطابق اللہ تعالیٰ کا غضب اور قہر اس پر شدید فالج کی صورت میں نازل ہوا اور اس پر عین اس وقت فالج کا حملہ ہوا جبکہ وہ اپنے عالی شان و خوبصورت شہر صیحون میں ہزاروں کے مجمع کو مخاطب کر رہا تھا اور اپنے شہر کے مالی بحران کو دور کرنے کیلئے میکسیکو میں کوئی بہت بڑی جائیدادخریدنے کا منصوبہ اپنے مریدوں کے سامنے رکھ رہا تھا تا کہ ان سے قرض حاصل کر کے وہ منصوبہ مکمل چنانچہ دوران تقریر میں ہی خدائے منتقم اور قادر و قیوم نے اس کی اس زبان کو بند کر دیا جس سے وہ آنحضرت کے خلاف بد زبانی کیا کرتا تھا آخر اس نے بحالی صحت کے لئے بہت ہاتھ پاؤں مارے۔شہر بہ شہر پھر کر علاج کرواتا رہا مگر جس شخص کو وہ صیحون میں اپنا نائب مقرر کر گیا تھا اسی نے بعد میں اعلان کر دیا کہ ڈوئی چونکہ غرور تعلی ، فضول خرچی اور عیاشی اور لوگوں کے پیسوں پر تعیش کی زندگی بسر کرنے کا مجرم ہے اس لئے وہ اب ہمارے چرچ کی قیادت کرنے کیلئے قطع نا اہل