احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 99
تعلیمی پاکٹ بک 99 حصہ اول اس سے ظاہر ہے کہ ان کے نزدیک رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد نہ کوئی نئی شریعت لانے والا نبی آ سکتا ہے جو پہلی شریعت کو منسوخ کرے اور نہ امت محمدیہ سے باہر عیسائیوں، یہودیوں اور ہندوؤں وغیرہ میں کوئی نبی آ سکتا ہے یہ معنی خاتمیت زمانی کہلاتے ہیں۔وَلَمْ يَكُنْ مِنْ أُمَّتِہ کے الفاظ میں اشارہ ہے کہ امت میں سے نبی کا ہونا آیت خاتم النبیین کے منافی نہیں۔لہذا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی خاتمیت زمانی کا یہ مفہوم ہوا کہ آپ آخری شارع اور آخری مستقل نبی ہیں ان معنی پر ساری امت کا اتفاق ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم آخری شارع نبی اور آخری مستقل نبی ہیں اور جماعت احمدیہ ان معنوں سے پورا اتفاق رکھتی ہے یہ معنی خاتم النبین کے حقیقی لغوی معنی کو لازم ہیں۔اہلسنت کے تمام فرقوں نے انہی معنوں میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو آخری نبی مانا ہے ان فرقوں میں سے کسی نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو مطلق آخری نبی نہیں مانا۔کیونکہ ان سب کا عقیدہ ہے کہ آخری زمانہ میں حضرت عیسی علیہ السلام بحیثیت نبی اللہ اور امتی کے نازل ہوں گے۔چنانچہ اس عقیدہ کی نمائندگی میں امام علی القاری علیہ الرحمۃ فرماتے ہیں۔لَا مُنَافَاةَ بَيْنَ أَنْ يَكُونَ نَبِيًّا وَأَنْ يَكُونَ مُتَابِعًا لِنَبِيِّنَا صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي بَيَان اَحْكَامٍ شَرِيعَتِهِ وَالْقَانِ طَرِيقَتِهِ وَلَوْ بِالْوَحْيِ إِلَيْهِ كَمَا يُشِيرُ إِلَيْهِ قُوْلُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَوْ كَانَ مُوسَى حَيًّا لَمَا وَسِعَهُ إِلَّا اتِّبَاعِى أَى مَعَ وَصْفِ النُّبُوَّةِ وَالرِّسَالَةِ وَإِلَّا مَعَ سَلْبِهِمَا فَلَا يُفِيدُ زِيَادَةَ الْمَزِيَّةِ۔(مرقاة شرح مشكواة كتاب المناقب باب مناقب علی بن ابی طالب)