احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 70
تعلیمی پاکٹ بک 70 حصہ اول نوٹ :۔اس فتویٰ کے علاوہ علامہ موصوف نے مسیح علیہ السلام کی وفات اور رفع کے متعلق ایک مبسوط مضمون از ہر یونیورسٹی کے رسالہ مجلة الازهر فروری 1960ء کے انگریزی حصہ میں THE ASCENSION OF JESUS کے عنوان سے شائع کروایا تھا۔جس کا ترجمہ نظارت اصلاح وارشاد نے رفع عیسی کے نام سے شائع کیا ہے۔(4) الاستاذ احمد العجوز اپنے ایک خط میں لکھتے ہیں کہ جس کا عکس ہمارے پاس موجود ہے۔أَنَّ السَّيِّدَ الْمَسِيحَ قَدُمَاتَ فِي الْأَرْضِ حَسُبَ قَوْلِ اللَّهِ تَعَالَى إِنِّي مُتَوَفِّيكَ اَى مُمِيتُكَ وَالْمَوْتُ أَمْرٌ كَائِنْ لَا مَحَالَةَ إِذْ قَالَ اللهُ عَنْ لِسَانِهِ وَالسَّلَامُ عَلَيَّ يَوْمَ وُلِدْتُ وَيَوْمَ اَمُوْتُ۔ترجمه: یقیناً سیدنا مسیح زمین میں وفات پاچکے ہیں۔اللہ تعالیٰ کے قول انِي مُتَوَفِّيكَ کے مطابق ( اور اس کے معنی ہیں ) کہ میں تجھے موت دینے والا ہوں اور موت بہر حال واقع ہونے والی چیز ہے۔جبکہ اللہ تعالیٰ نے مسیح کی زبان سے فرمایا کہ سلامتی ہو مجھ پر جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن میں مروں گا۔(5) الاستاذ مصطفیٰ المراغی اپنی تفسیر میں زیر آیت يَعِيسى انى مُتَوَفِّیک لکھتے ہیں۔وَفِي هَذَا بِشَارَةٌ بِنَجَاتِهِ مِنْ مَكْرِهِمْ وَاسْتِيْفَاءِ أَجَلِهِ وَأَنَّهُمْ لَا يَنَالُونَ مِنْهُ مَا كَانُوايُرِيدُونَ بِمَكْرِهِمْ وَخُبُثِهِمْ وَأَنَّ التَّوَفِّى هُوَ الْاِمَاتَةُ الْعَادِيَةُ وَأَنَّ الرَّفْعَ بَعْدَهُ لِلرُّوحِ۔۔۔۔۔وَالْمَعْنَى إِنِّي مُمِيْتُكَ وَجَاعِلُكَ بَعْدَ الْمَوْتِ فِي مَكَانٍ رَفِيْعِ عِنْدِي كَمَا قَالَ