احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 63
فلیمی پاکٹ بک 80 63 وفات مسیح کے متعلق بزرگانِ امت کے اقوال (1) حضرت حسن رضی اللہ عنہ آپ نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات پر فرمایا: حصہ اوّل أَيُّهَا النَّاسُ قَدْ قُبِضَ اللَّيْلَةَ رَجُلٌ لَمْ يَسْبِقُهُ الْأَوَّلُونَ وَلَا يُدْرِكُهُ الْآخِرُونَ۔وَلَقَدْ قُبِضَ فِي اللَّيْلَةِ الَّتِي عُرِجَ فِيهَا بِرُوحٍ عِيسَى بْنِ مَرْيَمَ لَيْلَةَ سَبْعٍ وَعِشْرِينَ مِنْ رَمَضَانَ۔(الطبقات الكبرى لابن سعد۔الجزء الثالث صفحه 39،38 مطبع دار صادر بیروت ) ترجمه : لوگو ! آج رات ایک ایسے شخص کی روح قبض کی گئی ہے جس سے پہلے بھی آگے نہ بڑھ سکے اور پچھلے بھی اس کے مقام کو نہ پاسکیں گے اور آپ کی روح اس رات قبض کی گئی ہے جس رات عیسی بن مریم کی روح اٹھائی گئی یعنی رمضان کی ستائیسویں رات کو۔اس روایت سے ثابت ہے کہ حضرت حسن رضی اللہ عنہ یہ عقیدہ رکھتے تھے کہ ستائیسویں رمضان کو عیسی علیہ السلام مع جسم آسمان پر نہیں چڑھائے گئے بلکہ صرف آپ کی روح کو اُٹھایا گیا۔