احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 58 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 58

تعلیمی پاکٹ بک 58 دنیا می بودند ممکن نمی بود ایشاں را مگر آنکه متابعت من کردند۔(رسالہ بشارات احمد یہ مصنفہ علی حائری صفحہ 24 حصہ اوّل اور شرح فقہ اکبر مطبوعہ مصر حاشیہ صفحہ 112 ( مطبوعہ 1955ء) پر یہ حدیث یوں لکھی ہے : لَوْ كَانَ عِيسَى حَيًّا مَا وَسِعَهُ إِلَّا اتَّبَاعِى۔کہ اگر عیسی علیہ السلام زندہ ہوتے تو انہیں میری اتباع کے سوا چارہ نہ ہوتا۔پہلی حدیثوں میں حضرت موسیٰ اور عیسی دونوں نبیوں کے زندہ نہ ہونے کا ذکر ہے اور شرح اکبر مطبوعہ مصر کی حدیث میں صرف عیسی علیہ السلام کے زندہ نہ ہونے والی حدیث بیان ہوئی ہے۔علی حائری کا فِی حَيَاتِهِمَا کا ترجمه در دنیا می بودند درست نہیں بلکہ صحیح ترجمہ یہ ہے کہ اگر موسیٰ اور عیسیٰ علیہا السلام دونوں حیات میں یعنی زندہ ہوتے تو ان کے لئے میری اطاعت کے سوا کوئی چاہ نہ ہوتا۔(4) اختلافِ حُليتين صحیح بخاری میں دو احادیث ایسی ہیں جن میں عیسی علیہ السلام کا خلیہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بیان فرمایا ہے۔ایک حدیث تو وہ ہے جس میں یہ ذکر ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء گزشتہ کو کشفی رنگ میں دیکھا۔اس میں حضور فرماتے ہیں۔رَأَيْتُ عِيسَى وَمُوسَىٰ وَ إِبْرَاهِيمَ فَأَمَّا عِيسَىٰ فَأَحْمَرُ جَعْدٌ عَرِيضُ الصَّدْرِوَاَمَّا مُوسى فَادَمُ جَسَيْمٌ سَبُطُ كَأَنَّهُ مِنْ رِّجَالِ الرُّط - (صحیح بخاری کتاب الانبیاء باب واذكر في الكتاب مريم۔۔۔۔۔۔کہ میں نے عیسی ، موسیٰ اور ابراہیم علیھم السلام کو دیکھا حضرت عیسی سُرخ رنگ