احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 534
534 حصہ دوم احمدیوں کے دونوں فریق میں لفظی نزاع احمدیوں کے لاہوری فریق سے ہمارا اتحاد نہایت آسانی سے ہوسکتا ہے۔کیونکہ ہم میں اور اُن میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی نبوت کے بارہ میں صرف ایک لفظی نزاع ہے دونوں فریق میں اس بارہ میں میرے نزدیک کوئی حقیقی نزاع نہیں۔دونوں آپ کو اپنے دعاوی میں صادق مانتے ہیں۔نزاع کے لفظی ہونے کی وجہ درج ذیل ہے:۔-1 -2 -3 -4 لاہوری فریق اس بات کا قائل ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاتم النبین ہونے کی وجہ سے آپ کے بعد کوئی تشریعی نبی نہیں آسکتا۔اس بارہ میں ہمارا اُن سے پو را تفاق ہے۔لاہوری فریق یہ مانتا ہے کہ آیت خاتم النبین کی رُو سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی مستقل نبی نہیں آسکتا۔ہم اس بات میں بھی ان سے پورے متفق ہیں۔لا ہوری فریق کو اس بات کا اعتراف ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ان کے الہامات میں نبی اور رسول کہا گیا ہے اور ہم ان سے اس بات میں بھی متفق ہیں۔لاہوری فریق یہ عقیدہ رکھتا ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے نبی اور رسول ہونے کے یہ معنی ہیں کہ آپ مامور من اللہ ہیں اور آپ پر بکثرت امور غیبیہ کا اللہ تعالیٰ کی طرف سے اظہار ہوتا رہا ہے۔ہم لا ہوری فریق سے نبی کے ان معنی میں بھی پورے طور پر متفق ہیں۔