احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 528
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 528 حصہ دوم بالضرورت اس پر مطابق آیت لَا يُظْهِرُ عَلَى غَيْبة کے مفہوم نبی کا صادق آئے گا۔ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 4 روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 208) پھر آگے لکھتے ہیں :۔یا درکھنا چاہیے کہ ان معنوں (بروزی معنوں) کے رُو سے مجھے نبوت اور رسالت سے انکار نہیں ہے اسی لحاظ سے صحیح مسلم میں بھی مسیح موعود کا نام نبی رکھا گیا۔اگر خدا تعالیٰ سے غیب کی خبریں پانے والا نبی کا نام نہیں رکھتا تو پھر بتلاؤ کس نام سے اس کو پکارا جائے۔اگر کہو اس کا نام محدّث رکھنا چاہیے تو میں کہتا ہوں تحدیث کے معنے کسی لغت کی کتاب میں اظہار غیب نہیں ہے۔مگر نبوت کے معنی اظہار مرغیب ہے۔(اشتہار ایک غلطی کا ازالہ صفحہ 7 - روحانی خزائن جلد 18 صفحہ 209) دونوں عبارتوں میں تناقض ظاہر ہے۔ایک جگہ محدث ہونے کا دعوئی۔دوسری جگہ محدث ہونے سے انکار۔اور نبی ہونے کا اعلان کیا ہے۔الجواب بیشک اشتہار ایک غلطی کے ازالہ سے پہلے یعنی 1901ء سے پہلے حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے معروف اصطلاح کی رُو سے نبوت کے دعوئی سے انکار کیا ہے۔اور اپنی نبوت کی تاویل محدث کے لفظ سے کی ہے مگر محدثیت کو بھی اس وقت کوئی معمولی مرتبہ نہیں سمجھا۔بلکہ یہ لکھنے کے بعد کہ نبوت کا دعوی نہیں محدثیت کا دعوی ہے جو خدا کے حکم سے کیا گیا ہے“ آگے لکھا ہے:۔اس میں کیا شک ہے کہ محدثیت بھی ایک شعبہ قویہ نبوت کا اپنے اندر رکھتی ہے“۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 320)