احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 511 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 511

احمدیہ علیمی پاکٹ بک 511 حصہ دوم جائے جس نے مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا ہو۔اور نیز یہ لکھا ہو کہ خسوف کسوف جو رمضان میں دار قطنی کی مقرر کردہ تاریخوں کے موافق ہوا ہے وہ میری سچائی کا نشان ہے“۔مزعومہ تناقضات کی تردید بعض لوگوں نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں تناقضات دکھانے کی کوشش کی ہے اور پھر کہا ہے کہ تناقض جھوٹے کے کلام میں ہوتا ہے۔اس امر کا اصولی جواب یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کلام میں ہر گز کوئی حقیقی تناقض موجود نہیں۔مخالفین کو جو اختلافات نظر آتے ہیں وہ ان کی غلط فہمی کا نتیجہ ہیں۔مُریدوں کی تعداد کے بیان میں بظاہر اختلاف کی وجہ اعتراض اوّل مرزا صاحب نے پہلے اپنے مریدوں کی تعداد پانچ ہزار بیان کی لیکن جب ایک سال کے بعد انکم ٹیکس کا سوال ہوا تو جھٹ لکھ دیا کہ میرے مریدوں کی تعداد دوظد ہے۔الجواب اُس وقت چندہ دینے والوں کی تعداد دو ضد ہی تھی اور انکم ٹیکس کا سوال چونکہ چندہ ہی سے متعلق تھا۔لہذا جب کل تعداد بیان کی تو بیوی بچے شامل کر کے بیان کی تھی۔لیکن انکم ٹیکس لگانے والوں کو تو اپنی کمائی سے چندہ دہندگان کی فہرست ہی مطلوب تھی۔اسی لئے اس فہرست میں دو ضد کی تعداد بتائی جو چندہ دہندگان تھے۔