احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 505 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 505

احمدی تعلیمی پاکٹ بک 505 حصہ دوم بالشت کے مطابق اور ہاتھ ہاتھ کے مطابق ہوتا ہے یہاں تک کہ اگر اُن میں سے کوئی گوہ کے سوراخ میں داخل ہوا ہے تو تم ان کی اتباع کرو گے۔ہم نے کہا یا رسول اللہ! یہود اور نصاریٰ مراد ہیں؟ آپ نے فرمایا اور کون۔یہود نے اپنے زمانہ کے مسیح کا انکار کیا تھا۔ان کی تکفیر کی تھی۔انہیں مرتد قرار دیا تھا۔اور بالآخر ان کو صلیب پر چڑھانے کی کوشش کی تھی۔اس سے ظاہر ہے کہ یہود سے مشابہت میں مسلمان علماء کی طرف سے بھی اپنے زمانہ کے مسیح کی تکفیر ہونے والی تھی۔غالباً ایسی ہی حدیثوں سے استنباط کر کے نواب صدیق حسن خان صاحب نے لکھا ہے:۔چوں مہدی علیہ السلام مقاتله بر احیائے سنت و امانت بدعت فرمائد علماء وقت که خوگر تقلید فقهاء واقتداء مشائخ و آباء خود باشند۔گوئند ایں مردخانه برانداز دین و ملت ما است و بمخالفت برخیزند وحسب عادت خود حکم بتکفیر تضلیل دے کنند“۔(حجج الكرامه صفحه 363) کہ جب امام مہدی سنت کو زندہ کرنے کے لئے اور بدعت کو مٹانے کے لئے جدو جہد کریں گے تو علماء وقت جو فقہاء اور مشائخ اور اباء کی تقلید کے عادی ہوں گے کہیں گے، یہ شخص ہمارے دین و مذہب کا گھر برباد کرنے والا ہے اور مخالفت میں اُٹھ کھڑے ہوں گے اور اپنی عادت کے مطابق اُسے کافر اور گمراہ قرار دیں گے۔“