احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 504
احمدیہ علیمی پاکٹ بک اعتراض نمبر 23 504 حدیث سے تکفیر مسیح کا ثبوت حصہ دوم مرزا صاحب نے انجام آتھم صفحہ 3 پر لکھا ہے کہ احادیث صحیحہ میں آیا ہے کہ مسیح موعود کو کافر ٹھہرایا جائے گا۔ایسی کوئی حدیث موجود نہیں۔الجواب یہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کا بعض حدیثوں سے استنباط ہے۔چنانچہ شہادۃ القرآن صفحہ 11 پر بھی آپ لکھتے ہیں:۔پھر فرمایا ( آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ) کہ اس امت پر ایک آخری زمانہ آئے گا کہ اکثر علماء اس اُمت کے یہود کے مشابہ ہو جائیں گے اور دیانت اور تقویٰ اُن میں سے جاتی رہے گی اور جھوٹے فتوے اور مکاریاں اور منصوبے اُن کا (شهادة القرآن، روحانی خزائن جلد 6 صفحہ 306) اس اقتباس میں اس حدیث کی طرف اشارہ ہے جس میں ایک زمانہ میں امت کے یہود سے پورے طور پر مشابہ ہو جانے کا ذکر ہے۔چنانچہ ابوسعید خدری سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:۔شیوہ ہوگا“۔لَتَتَّبِعُنَّ سُنَنَ مَنْ قَبْلَكُمْ شِبُرًا بِشِبُرِ وَذِرَاعًا بِذِرَاعٍ حَتَّى لَوْ سَلَكُوَاجُحْرَضَةٍ لَسَلَكْتُمُوهُ قُلْنَايَا رَسُولَ اللَّهِ الْيَهُودُ وَالنَّصَارَى قَالَ فَمَنْ“۔( بخاری کتاب احادیث الانبياء باب ما ذكر عن بني اسرائيل) ترجمہ :۔تم لوگ ضرور پہلے لوگوں کے طریق پر چلو گے جس طرح بالشت