احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 471
احمدیہ علیمی پاکٹ بک 471 بشیر الدولہ عالم کباب کی پیشگوئی کا مصداق اعتراض نمبر 14 مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ :۔حصہ دوم وحی الہی ہوئی تھی کہ وہ زلزلہ جو نمونہ قیامت ہوگا بہت جلد آنے والا ہے۔بہت جلد آنے والا ہے۔اس کے لئے یہ نشان دیا گیا تھا کہ پیر منظور محمد صاحب کی بیوی محمدی بیگم کولڑ کا پیدا ہو گا۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 100) مگر ایسا کوئی لڑکا پیدا نہیں ہوا۔الجواب۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام اس جگہ آگے اپنی التجا اور اس کی قبولیت کے ذکر میں لکھتے ہیں:۔اس زلزلہ نمونہ قیامت میں کچھ تاخیر ڈال دی جائے۔۔۔۔خدا نے دُعا قبول کر کے اس زلزلہ کو کسی اور وقت پر ڈال دیا ہے اس لئے ضرور تھا کہ لڑکا پیدا ہونے میں بھی تاخیر ہوتی “۔(حقیقۃ الوحی صفحہ 101 حاشیه در حاشیه روحانی خزائن جلد 103 حاشیه در حاشیه ) اصل حقیقت یہ ہے۔کہ منظور محمد سے ” پیر منظور محمد مراد لینا حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا ایک ایسا اجتہاد تھا جس میں اس کے خلاف احتمال بھی موجود تھا۔چنانچہ آپ نے لکھا تھا۔19 فروری 1906 ء کو ر ڈ یا دیکھا کہ منظور محمد کے ہاں لڑکا پیدا ہوا ہے اور دریافت کرتے ہیں کہ اس لڑکے کا کیا نام رکھا جائے۔تب خواب سے حالت الہام کی طرف چلی گئی اور یہ معلوم ہوا بشیر الدولہ فرمایا کئی آدمیوں کے واسطے دعا کی جاتی ہے معلوم نہیں کہ منظور محمد کے لفظ سے کس کی طرف اشارہ ہے۔( بدر جلد 2 نمبر 8 مکاشفات صفحہ 46 تذکرہ صفحہ 510 مطبوعہ 2004ء)