احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 463
احمد یہ تعلیمی پاکٹ بک 463 حصہ دوم لوگ ہر ایک نبی اور رسول کا بھی ان کے زمانہ میں یہی نام رکھتے آئے ہیں۔اور قدیم سے ربانی مصلحوں کو قوم کی طرف سے یہی خطاب ملتا رہا ہے۔اور نیز اس وجہ سے بھی مجھے خوشی پہنچی ہے کہ آج وہ پیشگوئی پوری ہوئی۔جو براہین میں طبع ہو چکی ہے کہ تجھے مجنون بھی کہیں گے۔لیکن حیرت تو اس بات میں ہے کہ اس دعویٰ میں کون سے جنون کی بات پائی جاتی ہے۔کون سی خلاف عقل بات ہے جس سے معترضین کو جنون ہو جانے کا شک پڑ گیا۔اس بات کا فیصلہ ہم معترضین کی ہی کانشنس اور عقل پر چھوڑتے ہیں۔اور ان کے سامنے اپنے بیانات اور اپنے مخالفوں کی حکایات رکھ دیتے ہیں کہ ہم دونوں گروہ میں سے مجنون کون سا ہے اور عقلِ سلیم کس کی طرزِ تقریر کو مجانین کی باتوں کے مشابہ سمجھتی ہے اور کس کے بیانات کو قول موجہ قرار دیتی ہے۔(ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 121)