احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 457 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 457

یتعلیمی پاکٹ بک 457 حصہ دوم دُنْيَا كُمُ ( تفسیر حسینی مترجم اردو موسومه تفسیر قادری جلد 1 صفحہ 638 سورۃ کہف) حضرت اسماعیل علیہ السلام کے متعلق صحیح بخاری میں مروی ہے:۔إِذَكَانَ بِهَا أَهْلُ أَبْيَاتٍ مِّنْهُمْ وَشَبَّ الْغُلَامُ وَتَعَلَّمَ الْعَرَبِيَّةَ مِنْهُمْ (بخاری کتاب احادیث الانبياء باب ( يَزِقُون) الصافات: ۹۴ النَّسَلَانُ فِي الْمشي) یعنی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس وقت اُن ( بنو جرحم ) میں سے کچھ گھر والے جمع ہو گئے۔وہ بچہ (حضرت اسماعیل ) جوان ہوا اور اس نے اُن سے عربی زبان کا علم حاصل کیا۔اعتراض نمبر 6 نبی کا مرتب نام نبی کا نام مُرکب نہیں ہوتا۔مرزا صاحب کا نام مرکب تھا ؟ الجواب :۔نبی کا نام نہ صرف مرکب بلکہ مرکب اضافی بھی ہوسکتا ہے۔قرآن مجید میں ایک نبی کا نام ” الکفل مذکور ہے جو مرکب اضافی ہے۔پھر اسماعیل بھی مرکب نام ہے۔اسمع “ اور ”ایل “ سے۔قرآن کریم میں حضرت عیسی علیہ السلام کے متعلق آیا ہے:۔اسْمُهُ المَيْحُ عِيسَى ابْنُ مَرْيَمَ “ عیسی ابن مریم بھی مرکب نام ہے اور پھر مسیح کے لفظ سے اس کو مزید ترکیب دی گئی ہے اور سارے نام کو اسمه " کہا گیا ہے۔حضرت یونس علیہ السلام کا ایک نام ” ذُو النُّون“ بھی ہے جو مرکب ہے۔