احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 452 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 452

ندی تعلیمی پاکٹ بک 452 اس بارہ میں حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے الہام :۔إِنَّا أَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِّنَ الْقَادِيَانِ“ درج کر کے لکھا ہے:۔حصہ دوم ’اب جو ایک نئے الہام سے یہ بات بہ پایہ ثبوت پہنچ گئی کہ قادیان کو خدائے تعالیٰ کے نزدیک دمشق سے مشابہت ہے۔پھر آگے اس کی تفسیر میں یہ بھی لکھا ہے:۔66 پر ہے۔اس کی تفسیر یہ ہے إِنَّا اَنْزَلْنَاهُ قَرِيبًا مِّنُ دِمَشْقَ بِطَرُفٍ شَرْقِيٌّ عِندَ الْمَنَارَةِ الْبَيْضَاءِ کیونکہ اس عاجز کی سکونتی جگہ قادیان کے شرقی کنارہ ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 139 حاشیہ) ان اقتباسات سے ظاہر ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے دمشقی حدیث کو اپنے اوپر چسپاں کیا ہے اور قادیان کو بطور استعارہ دمشق سے تعبیر کیا ہے۔اس بات کا ثبوت کہ مثیل مسیح کا دعوی فتح اسلام سے بھی پہلے موجود تھا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام ازالہ اوہام میں تحریر فرماتے ہیں :۔میں نے یہ دعویٰ ہرگز نہیں کیا کہ میں مسیح بن مریم ہوں۔جو شخص یہ الزام میرے پر لگا وے وہ سراسر مفتری اور کذاب ہے۔بلکہ میری طرف سے عرصہ سات یا آٹھ سال سے برابر یہی شائع ہورہا ہے کہ میں مثیل مسیح (ازالہ اوہام روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 192) ہوں۔اس سے ظاہر ہے کہ 1891ء سے جب کہ ازالہ اوہام شائع ہوئی سات آٹھ سال پہلے سے آپ کا دعویٰ مثیل مسیح کا موجود تھا چنانچہ یہ دعوی براہین احمدیہ میں بھی موجود ہے۔آپ تحریر فرماتے ہیں:۔اس عاجز کی فطرت اور مسیح کی فطرت با ہم نہایت متشابہ واقع ہوئی