احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک

by Other Authors

Page 25 of 566

احمدیہ تعلیمی پاکٹ بک — Page 25

تعلیمی پاکٹ بک 25 حصہ اول اور انگوروں کا باغ ہو اور تو اس کے اندر نہریں جاری کرے یا جیسا کہ تیرا دعویٰ ہے۔تو ہم پر آسمان کے ٹکڑے گرائے یا اللہ اور فرشتوں کو ہمارے سامنے لا کھڑا کرے یا تیرا سونے کا کوئی گھر ہو یا تو آسمان پر چڑھ جائے اور ہم تیرے (آسمان پر چڑھ جانے پر بھی ایمان نہیں لائیں جب تک تو (اوپر جا کر) ہم پر کوئی کتاب نہ اتارے جسے ہم خود پڑھیں۔تو (انہیں) کہہ کہ میرا رب ( ایسی بے ہودہ باتوں کے اختیار کرنے سے) پاک ہے میں تو صرف بشر رسول ہوں۔استدلال: کفار نے آنحضرت ﷺ سے مندرجہ بالا خود تجویز کردہ معجزات طلب کئے۔آخری مطالبہ ان کا یہ تھا کہ آپ آسمان پر چڑھ جائیں اور وہاں سے ان پر کتاب اتاریں۔خدا تعالیٰ نے ان مطالبات کے جواب میں فرمایا قُل سُبْحَانَ رَبِّي هَلْ كُنْتُ إِلَّا بَشَرًا رَّسُوْلًا - کہ اے رسول ! تُو اُن سے کہہ دے کہ خدا ہر عیب سے پاک ہے اور میں صرف ایک بشر رسول ہوں۔اس سے ظاہر ہے کہ کوئی بشر خا کی جسم کے ساتھ جیسا کہ کفار کا مطالبہ تھا آسمان پر نہیں چڑھ سکتا اور اللہ تعالیٰ اس بات سے پاک ہے کہ کسی بشر کو خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر لے جائے اور پھر اس کے ذریعہ کتاب اُتارے۔حضرت مسیح بھی چونکہ بشر رسول تھے اس لئے ان کا بھی خا کی جسم کے ساتھ آسمان پر جانا محال ہے۔اس آیت سے یہ بھی ظاہر ہے کہ معراج نبوی ﷺ ایک روحانی اور کشفی سیر تھا۔صحیح بخاری کتاب التوحيد باب قـولـه و كـلـم الله موسى تكليما کی روایت وَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ فِى الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ) کہ آپ کی